پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ ویڈیو بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، حافظ عبدالرؤف پاکستان کی سیاسی جماعت سے منسلک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کیے گئے پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا دونوں اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، مولانا حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے اسکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔ حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں  حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ ویڈیو بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، حافظ عبدالرؤف پاکستان کی سیاسی جماعت سے منسلک ہیں۔ بھارتی حکومت نے حافظ عبدالرؤف کی تصاویر کا غلط استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکا م کوشش کی، بھارت  کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر تھوپ دیتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے حافظ عبدالرو ف ف کے مارے جانے

پڑھیں:

ڈاکٹر نبیہا خان نے ہنی مون کے بجائے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کردیا

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا نے ہنی مون کی جگہ عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے کم عمر دوست حارث کھوکھر سے تین روز قبل نکاح کیا ہے۔

نکاح کی یہ تقریب معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوئی جبکہ انہوں نے ہی نکاح پڑھایا۔

ڈاکٹر نبیہا اور اُن کے شوہر حارث کھوکھر نکاح کے بعد میڈیا پر آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے حارث کھوکھر نے کہا کہ انہیں پہاڑی علاقے، وادیاں پسند ہیں اور ہنی مون کیلیے ’میں نے نبیہا کو ویڈیوز بھی بھیجیں جبکہ ہمارا باکو جانے کا ارادہ تھا۔‘

حارث کھوکھر کے مطابق نبیہا نے ہنی مون کی بجائے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد ہم نے عمرے پر جانے کا ارادہ کیا ہے۔

ڈاکٹر نبیہا علی خان نے کہا کہ وہ جلد اپنے شوہر، ساس اور سسر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کیلیے جائیں گی۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اپنی بیٹی بنایا ہوا تھا اور اُن کے گھر میں ہی نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر نبیہا کا حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی دہلی دھماکا، عینی شاہد کے بیان نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا
  • ڈاکٹر نبیہا خان نے ہنی مون کے بجائے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کردیا
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا شوال، درہ آدم خیل میں آپریشن، 20 خوارج مارے گئے
  • سیلینا جیٹلی کا فوجی بھائی یو اے ای میں گرفتار، بھارتی اداکارہ کا اہم بیان بھی سامنے آگیا
  • بھارتی اداکارہ کا فوجی بھائی یو اے ای میں گرفتار
  • الطاف وانی کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر انسانی حقوق کے ماہرین کا شکریہ
  • مودی کی ایما پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک
  • مودی سرکار کی ایماء پر افغان میڈیا کا پاکستان مخالف جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا ضلع گاندر بل میں آزادی پسند کشمیریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاﺅن