لاہور سے62 سالہ ڈاکٹرمبینہ طور پر اغواء
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سٹی42: تھانہ ہیئر کے علاقے میں ڈاکٹر طاہر جمیل کے مبینہ اغواء کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق 62 سالہ ڈاکٹر طاہر جمیل ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی ہیں جنہیں کلینک سے گھر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ممکنہ شواہد اکھٹے کر کے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ڈاکٹر طاہر جمیل کی بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔