سی اے اے کے سکیورٹی افسران بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ انسپکٹرز بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن سکیورٹی میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
یو کے ڈی ایف ٹی کے تعاون سے پاکستان سول ایوی ایشن کے سکیورٹی افسران کی تربیت مکمل کرلی گئی جس کے بعد وہ بین الاقوامی سطح پر تصدیق شدہ انسپکٹرز بن گئے ہیں۔
آئی سی اے او کے تربیت یافتہ یو کے ڈی ایف ٹی انسٹرکٹرز نے پاکستان میں سکیورٹی افسران کو تربیت دی، پاکستان کو پہلے ہی ایوی ایشن سکیورٹی میں برصغیر میں سبقت حاصل ہے جس میں نئی تربیت سے مزید بہتری آئے گی۔
فرانس اور کوریا کی سی اے اے کے تعاون سے پاکستانی افسران کو بین الاقوامی اداروں میں تعلیم کے مواقع مل گئے، وزیر اور سیکرٹری دفاع کے وژن کے مطابق ایوی ایشن ریگولیٹری مہارت میں اضافہ جلد مکمل ہوگا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق پاکستان عالمی ایوی ایشن تنظیموں میں ایک مضبوط اور موثر آواز بننے کے قریب ہے، پی سی اے اے سیفٹی انسپکٹرز کے لیے فرانس اور کوریا میں ماسٹرز پروگرام اور ٹریننگ کے مواقع بھی حالیہ کوششوں کے ذریعے ممکن ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد:کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی براہِ راست پاکستان پہنچ گئے، اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کثیر اضافہ ممکن ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو کا پاکستان کے ڈیری سیکٹر کے لیے تاریخی اقدام ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کے اقدامات جاری ہیں۔
گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی ) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی بنیادوں پر مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش نسل کے عملی اقدامات جاری ہیں۔
سال 2024 میں جی سی ایل آئی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ پاکستان پہنچنے پر بے حد پذیرائی ملی تھی۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت نے اس اہم منصوبے میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی پارٹنرشپ کو ممکن بنایا۔ یہ اقدام نیشنل ہرڈ ٹرانسفارمیشن کے تحت لائیو اسٹاک سیکٹر کے معیار کو عالمی سطح تک پہنچانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔