کذابوں کا ٹولہ اور پاکستان کی تاریخی جیت
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
نجانے کذب بیانی کے علمبردار میجر عادل، عمران ریاض،شہباز گل،میجر سوریا،کرنل بخشی ،حسن الیاس، غامدی وغیرہ وغیرہ ابھی تک زندہ ہیں،یا پھر چلو بھر پانی میں ڈوب مرے؟اگر ڈوب مرے تو رب ان کی آتماوں کو کذب بیانیوں کی پوری پوری سزا دے ،لیکن اگر یہ بھی اپنے گرو گھنٹال نریندر مودی کی طرح ڈھیٹ بن کر ابھی تک زندہ ہیں تو پھر آئیے ان کی کذب بیانیوں کی دھجیاں اڑاتی خبر کو ایک دفعہ غور سے پڑھنے کے بعد کذابوں کے اس ٹولے کے تبصروں اور تجزیوں پر چار حرف بھیجیں ، خبر کے مطابق ، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دے دیا ،پاکستان نے بھارتی فوجی اڈے، ائیر فیلڈز ، براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400نظام تباہ کردیا ، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا جس نے انڈیا کو ہلا کر رکھ دیا، بھارت میں 10سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آدم پور، ادھم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اورائیر فیلڈز کو تباہ کردیا گیا ،بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو اور ہلوارا ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی،سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تمام بیسز سے جہاں سے پاکستان کے عوام، مساجد و دیگر مقامات پر حملے کئے گئے تھے، ان کو ٹارگٹ کیا گیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے ہائپر سونک میزائلوں سے آدم پور میں بھارت کا دفاعی نظام S-400سسٹم تباہ کردیا، ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ ڈیڑھ ارب ڈالر ہے، پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا گیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کا سیٹلائٹ جام کردیا، پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی فوجی سیٹلائٹ نے کام چھوڑ دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فتح میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کردی گئی، پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو بھولا ہے نہ کبھی بھولے گا، یہ پاکستانی معصوم بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کئے گئے تھے۔ بھارتی فوج کے مطابق پاکستان نے 26مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لئے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔اعترافی بیان میں بھارتی فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔بھارتی محکمہ خارجہ اور محکمہ دفاع نے مشترکہ بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لئے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ادھم پور، بھوج، بھٹنڈا اور پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئرفورس بیسز کو نشانہ بنایا۔ سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی تصدیق انڈین میڈیا نے خود کردی، بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئر بیسز پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی فوج نے ائیر بیسز اور ائیر فیلڈز کی تباہی کی تردید کی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا گیا، تباہ کیا گیا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا تھا۔ایل او سی پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ، کافر مہری، شاہپر 3اور غدر ٹاپ کو مکمل تباہ کر دیا گیا، افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا۔ لائن آف کنٹرول پر بھی منہ توڑ جواب دیا گیا ، سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی مزید متعدد پوسٹوں کو تباہ کر دیا، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی پانڈو سیکٹر میں چھاو گلی پوسٹ، لیپہ سیکٹر میں لعل جان پوسٹ تباہ کر دی گئی، بھارت کے قلعہ ڈھیر، گرین پلیٹو پوسٹ، جنگل ون پوسٹ بالمقابل پیر کانٹھی سیکٹر، نیو کمپلیکس بالمقابل دھودی سیکٹر کو بھی تباہ کر دیا اب بڑھتے ہیں بنگلہ دیش کے تجزیہ نگار اقبال لطیف کی چشم کشا تحریر کی طرف جو لکھتے ہیں کہ طاقت، جب تک آزمائی نہ جائے، مقدس سمجھی جاتی ہے۔ مگر جب اسے بلا ضرورت دکھایا جائے، تو یہ اس کی حدود کو بے نقاب کر دیتی ہے۔ یہی باز رکھنے کا بنیادی اصول ہے، ایک مضبوط رہنما کو کبھی چھڑی نہیں گھمانا چاہیے جب تک یقین نہ ہو کہ وہ ضرب نشانے پر لگے گی۔مودی کے پاس بڑی چھڑی تھی۔ ان کے پاس ابہام کا فائدہ تھا، زبردست طاقت کا خوف اور ابھرتی ہوئی بھارت کی عالمی شبیہہ۔ مگر انہوں نے اس کا استعمال کیا نہ کہ درست ضرب لگانے کے لیے، بلکہ محض بہادری کا مظاہرہ کرنے کے لئے اور اسی میں انہوں نے اس طاقت کی کھوکھلا پن ظاہر کر دیا۔اب دشمن کو چھڑی سے خوف نہیں۔ اب دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ بھارتی فضائی قوت کو روکا جا سکتا ہے اور پاکستان جسے مودی کی حکمت عملی مٹانے کے درپے تھی کمزور ہو کر نہیں، بلکہ بیدار ہو کر ابھرا ہے۔یہ صرف ایک تزویراتی ناکامی نہیں، بلکہ تاریخ میں یاد رکھا جانے والا لمحہ ہے کہ جب بھارت نے شکست کے ذریعے نہیں، بلکہ حد سے تجاوز کر کے اپنی برتری کھو دی۔یہ محض ایک جھڑپ نہ تھی۔ یہ طاقت اور تاثر کا نقشہ دوبارہ کھینچنے کی کوشش تھی۔ مگر بھارت کی حکمت عملی جس کا مقصد غلبہ حاصل کرنا تھا اپنی حدود ظاہر کرنے پر ختم ہوئی۔
بھارتی فضائیہ، جسے طویل عرصے سے برتر سمجھا جاتا تھا، آزمائی گئی اور روک دی گئی۔ چھڑی پاکستان کو توڑنے کے لیے گھمائی گئی۔ لیکن وہ ہوا میں ہی ٹوٹ گئی۔ ( جاری ہے )
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان نے میں بھارتی بھارتی فوج کہ پاکستان تباہ کردیا تباہ کر دی میں بھارت کے مطابق نے بھارت کو نشانہ دیا گیا کر دیا فوج نے
پڑھیں:
پاک فوج کی بھارت پر تاریخی برتری مسلمہ حقیقت ہے ، عالمی جریدہ دی نیشنل انٹرسٹ کا اعتراف
نیویارک(نیوزڈیسک)بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری جریدے کی جانب سے بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف ناکامی سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق بھارت کے آپریشن سندور کے باعث جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی لہر دوڑی۔ یہ تصادم ایک عرصے سے جاری کشیدگی اور حالیہ پہلگام حملے کے تناظر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد بھارت میں جنگی جنون بیدار ہوا۔
دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔
بین الاقوامی ماہرین اور مبصرین کے مطابق تصادم کے آغاز سے قبل بھارت کو عسکری اعتبار سے برتری حاصل تصور کیا جا رہا تھا۔ اس کی بڑی وجوہات میں بھارت کی ایٹمی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی برتری، اور روسی و یورپی دفاعی کمپنیوں سے متنوع عسکری سازوسامان کی فراہمی شامل تھیں۔
تاہم، پاکستانی فضائیہ نے اپنی شاندار صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی بھارتی فضائی حملوں کو مؤثر انداز میں پسپا کیا۔ پاکستانی فضائیہ نے چینی ساختہ جدید ہتھیاروں اور ترک افواج کی عسکری معاونت کے بل بوتے پر بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ کارنامہ ”آپریشن سندور“ کے آغاز میں ہی پاکستان کی طرف سے ایک نمایاں کامیابی کے طور پر ابھرا ہے۔
بھارت کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کے روز پاکستان کی کلیدی فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس سے واضح ہوا کہ یہ تصادم محض ابتدائی مراحل میں ہے اور آگے چل کر مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے-10سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔
امریکی ملٹری جریدے میں کہا گیا کہ بھارتی فضائیہ (IAF) کے حوالے سے مغربی تجزیہ کاروں کی یہ رائے تھی کہ یہ فورس تکنیکی طور پر برتر ہے، تاہم موجودہ تنازعے نے بھارتی افواج کی کئی خامیوں کو اجاگر کیا ہے۔ طیارہ اڑانے والے پائلٹوں کی کمی اور جدید تربیتی سہولیات جیسے فلائٹ سمیولیٹرز کی قلت نے بھارتی فضائیہ کی جنگی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیاروں کا نقصان نئی دہلی کی عسکری ساکھ کے لیے دھچکا ثابت ہوا۔
فرانسیسی اخبار لی مونڈی کی صحافی سوفی لاندریں کے مطابق پاکستانی فضائیہ کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ اُن کے پائلٹوں کی اعلیٰ تربیت اور جنگی تجربہ ہے۔ پاکستانی پائلٹ طویل عرصے سے افغان سرحد کے ساتھ واقع قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف فضائی کارروائیوں میں مصروف رہے ہیں، جبکہ بھارت نے عمومی طور پر پرامن حالات میں کام کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتِ حال ظاہر کرتی ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی ایک نازک موڑ پر پہنچ چکی ہے، جہاں دونوں جوہری طاقتیں آمنے سامنے ہیں، اور ہر لمحہ حالات کے مزید بگڑنے کا خدشہ موجود ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے، اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔
پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا: عمر عبداللہ