پاکستانی ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکی سرٹیفکیشن کا عمل مکمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام افسروں نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت تربیت حاصل کرکے بین الاقوامی سطح پرایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کی پہچان بن گئے ہیں۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق آج پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فخر کے ساتھ دنیا کے ایوی ایشن کے میدان میں ایک اور بہت بڑا سنگ میل حاصل کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایوی ایشن سیکیورٹی کے تمام افسروں کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قابل برطانوی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ کے انسٹرکٹرز کے ذریعے جامع تربیت اور جانچ کے بعد سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 26 فیصد پائلٹس کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی
’انسٹرکٹرز نے خاص طور پر پاکستان آکر یہ ٹریننگ دی، اس طرح ہمارے تمام ایوی ایشن سیکیورٹی افسران بین الاقوامی سطح پر ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کی پہچان بن گئے۔‘
پاکستان کو پہلے ہی اپنے یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ پروگرام کی بنیاد پر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی مؤثر نفاذ کی درجہ بندی کے لحاظ سے ایوی ایشن سیکیورٹی کے شعبے میں برصغیر کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔
ترجمان پی سی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ ٹریننگ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے اور بین الاقوامی معیارات کے ساتھ پاکستان کی تعمیل کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان سول ایوی ایشن انڈسٹری ایک بار پھر کراس روڈ پر
ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار فرانسیسی اور کوریائی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ بھی ہم آہنگی میں رہے ہیں اور آخر کار سول ایوی ایشن اتھارٹی سیفٹی انسپکٹرز کے لیے ممتاز اداروں میں اسپانسر شدہ تعلیمی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
’کورین اور فرانسیسی حکومتوں نے اپنے ممالک میں ہمارے 2 افسروں کے لیے اسپانسر شدہ ماسٹرز پروگراموں اور تربیت کی بہت بڑے پیمانے پر منظوری دی ہے۔ ‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن برطانوی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ سیفٹی انسپکٹرز نادر شفیع ڈار یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ پروگرام.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ا رگنائزیشن برطانوی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈیپارٹمنٹ ا ف ٹرانسپورٹ نادر شفیع ڈار انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ا رگنائزیشن پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
پڑھیں:
پاکستان نے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کیلئے لائسنسنگ کا باضابطہ عمل شروع کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بین الاقوامی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی ہے تاکہ ملک میں کرپٹو مارکیٹ کو باقاعدہ ریگولیٹ کیا جا سکے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹس میں شامل ہے، جہاں تقریباً 40 ملین صارفین موجود ہیں اور سالانہ تجارتی حجم 300 بلین ڈالر تک پہنچتا ہے۔ اس تناظر میں اتھارٹی کا قیام مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق لانے اور مالیاتی خطرات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں کام کرنے کے خواہشمند کرپٹو پلیٹ فارمز کے لیے عالمی ریگولیٹرز سے لائسنس لازمی ہوگا۔ مزید یہ کہ درخواست دہندگان کو “Know Your Customer (KYC)” کے تقاضے پورے کرنے کے ساتھ اپنی کمپنی کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ اس کا مقصد منی لانڈرنگ سمیت غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کو روکنا اور فِن ٹیک کے شعبے کو محفوظ انداز میں آگے بڑھانا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیشن کے دائرے میں لایا جا سکے گا بلکہ پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئے معاشی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ویب ڈیسک
شیخ یاسین