کراچی: لیاقت آباد میں ڈاکو شہری سے مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
عید الاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتیں بھی ہونے لگیں۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے ملزمان ٹرک چھین کر فرار ہو گئے، ٹرک میں شہری 6 لاکھ روپے مالیت کے 3 جانور لے کر جا رہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے رہائشی نعیم قریشی نامی شہری نے بھینس کالونی سے 3 جانور خریدے اور ٹرک میں بھیج دیے۔
کراچی میں قربانی کے جانوروں کی لوٹ مار جاریکراچی میں قربانی کے جانوروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں سے کہیں اسلحے کے زور پر اور کہیں چوری کر کے 12 بیل / گائے ہتھیا لیے گئے۔
لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب مسلح ملزمان نے ٹرک روکا اور ڈرائیور کو اپنے ہمراہ بٹھا کر ٹرک بھی لے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد ٹرک نیپا فلائی اوور کے قریب سے مل گیا جبکہ جانور غائب تھے۔
واقعے کا مقدمہ نعیم قریشی کی مدعیت میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
’جیو نیوز‘ کو سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موصول ہو گئیں جن میں ٹرک کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ لیاقت آباد کے قریب ایک شخص ٹرک پر سوار ہوتا ہوا بھی نظر آ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت ا باد
پڑھیں:
کراچی: شہری سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر آج غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس
---فائل فوٹویومِ آزادی کے موقع پر کراچی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
آج، 13 اگست 2025ء بروز بدھ نیشنل اسٹیڈیم میں یوم آزادی اور معرکۂ حق کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی۔
کراچی کی ٹریفک پولیس کے مطابق تقریب شام 6 بجے سے شروع ہوگی، شام 5 بجے سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ متوقع ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک بڑے پیمانے پر ٹریفک کا دباؤ ہو سکتا ہے۔
کراچی کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شام 5 بجے سے رات 2 بجے تک سِوک سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے راستے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔