Jang News:
2025-10-05@02:28:31 GMT

گڈانی: تیز رفتار بس الٹ گئی، خاتون جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

گڈانی: تیز رفتار بس الٹ گئی، خاتون جاں بحق

—فائل فوٹو

گڈانی کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ہاکس بے کراچی میں ٹریفک حادثہ، 1 لڑکا جاں بحق، 3 زخمی

کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب ٹریفک حادثے میں14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔

ریسکیوحکام نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار بس بیلہ جا رہی تھی۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور پتھر سے لدے ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 4 زخمیوں کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا ہے، زخمیوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ان کی فوری طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

حادثہ قومی شاہراہ پر اوتھل سے کچھ دور ایک کروڈنگ پوائنٹ کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے کراچی جانی والی مسافر کوچ تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر سڑک کی خرابی کی وجہ سے پتھر لے جانے والے ایک بھاری ٹرک سے ٹکرا گئی۔

کوچ میں تقریباً 40 سے زائد مسافر سوار تھے، جن میں خواتین، بچے اور عام مسافر شامل تھے۔ ٹرک کی بھاری لوڈنگ اور کوچ کی تیز رفتار نے تصادم کی شدت کو مزید بڑھا دیا، جس سے کوچ کا فرنٹ حصہ شدید متاثر ہوا اور کئی مسافر گھائل اور زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، لیویز فورس اور ایمرجنسی ریسکیو سروسز  1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، تمام لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کی مدد سے ڈی ایچ کیو اوتھل پہنچایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے جنہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور انہیں ممکنہ طور پر کراچی کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، زخمیوں میں تین خواتین اور دو بچوں کی حالت خاص طور پر تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی ابتدائی شناخت ہو چکی ہے جن میں دو مرد، ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ ان کی لاشیں اسپتال میں رکھی گئی ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد رشتہ داروں کے حوالے کر دی جائیں گی۔ مقامی انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایس ایس پی لسبیلہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ابتدائی رپورٹس میں ٹرک کی اوور لوڈنگ، ڈرائیور کی لاپروائی اور سڑک کی خرابی کو بنیادی وجوہات قرار دیا گیا ہے، حادثہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب، بلوچستان میں ایسے حادثات کا سلسلہ مسلسل جاری رہنے کی وجہ سے ماہرین سڑکوں کی مرمت، ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ اور ڈرائیوروں کی تربیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے فوری انصاف، متاثرین کے خاندانوں کے لیے معاوضے، اور زخمیوں کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے نے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی اور متاثر خاندانوں نے اجتماعی طور پر ہنگامہ آرائی کی جسے پولیس نے پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ بلوچستان حکومت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ افسران کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور،تیز رفتار مزدا فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی،8 جاں بحق
  • محرابپور،ٹریفک حادثہ ،خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے
  • حادثات وواقعات میں بچوں اور خاتون سمیت 15 افراد جاں بحق
  • ہری پور ؛ تیز رفتار مسافر بس پل سے نیچے جا گری
  • کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق، 5 زخمی
  • شکارپور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے سوئے مزدوروں کو روند دیا، 7 جاں بحق
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق
  • جامشورو، کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، ڈاؤن ٹریک بند
  • اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق