مردان: کھیت میں بکریاں چرانے پر تکرار، فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق، 1 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مردان کے علاقے کہوئی برمول میں فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے مردان میں مخالفین کی فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا قتلمردان پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ کھیت میں بکریاں چراتے ہوئے تلخ کلامی کے بعد پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقتول بھائیوں کی لاش اور زخمی بھائی کو اسپال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹنڈو محمد خان: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 2 افراد پر مقدمہ
—فائل فوٹوٹنڈو محمد خان کے گاؤں الہٰ جڑیو سٹھیو میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں تھانہ ٹنڈو محمد خان کے ایس ایچ او سمیت 2 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ٹنڈو محمد خان کے ایک گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔
مدعیٔ مقدمہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او زاہد چانڈیو اور دیگر افراد زمین پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔
مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 1 بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔
ڈی آئی جی حیدرآباد کے مطابق واقعے کی انکوائری کے بعد ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔