حکومت کی بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
حکومت کی بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کر کے بھجوائیں۔
ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں سول انفراسٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں انسانی جانوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حملوں سے نقصان کی تفصیلات قومی اور بین الاقوامی اداروں کو فراہم کی جائیں گی جبکہ رپورٹ کی روشنی میں بحالی کے کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی تاریخ رقم: شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق ایم سی آئی کو پالیسی بنانے کی ہدایت پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی تفصیلات رپورٹ تیار کی ہدایت
پڑھیں:
نئی دہلی ،میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ
نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارتی دارالحکومت میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر فائربریگیڈ کو دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے بعد گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر1 کے پاس ہونے والا دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔