شکست خوردہ بھارت کے مصنف جاوید اختر فوج سے متعلق سوالات پر صحافیوں پر بھڑک اُٹھے
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر ایک حالیہ ویڈیو میں صحافیوں کے سوالات پر غصے کا اظہار کرتے نظر آئے اور سوالات کے جواب دینے سے بچنے کی کوشش کی۔
یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب بھارت کو پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگی کشیدگی میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد صحافیوں نے جاوید اختر سے اس معاملے پر ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاوید اختر کو ایک نجی تقریب سے واپسی کے دوران صحافی گھیر کر جنگ اور بھارتی فوج کے جوانوں سے متعلق سوالات کرتے ہوئے ان کی رائے لینے کی کوشش کرتے ہیں تاہم جاوید اختر سیخ پا ہوجائے ہیں۔
ابتدائی طور پر وہ سوالات کے جواب دینے سے معذرت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایسی بات چیت کے لیے یہ موقع اور جگہ مناسب نہیں ہے۔ تاہم، صحافیوں کے بار بار اصرار پر وہ غصے میں آ کر ایک رپورٹر پر برس پڑتے ہیں اور سخت لہجے میں کہتے ہیں، ’کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ سے بدتمیزی کروں؟‘
انہوں نے ایک خاتون صحافی سے کہا کہ اگر وہ انٹرویو کرنا چاہتی ہیں تو وقت لے کر ان کے گھر آئیں، جیسا کہ وہ پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ جاوید اختر کے پاس پاکستان سے تاریخ کی اس بدترین شکست کے بعد اب کہنے کو کچھ نہیں ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید اختر
پڑھیں:
غزہ میں امداد رسانی سے متعلق اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں، عرب سفارت کار
اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کو فوری طور پر غزہ کے راستے کھولنے چاہییں تاکہ امدادی سامان اندر داخل ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کو فوری طور پر غزہ کے راستے کھولنے چاہییں تاکہ امدادی سامان اندر داخل ہو سکے۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ کے نمائندے نے بدھ کی صبح سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر غزہ کے راستے کھولے اور امدادی سامان کے داخلے کی اجازت دے۔ اس عرب سفارتکار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو غزہ کی صورت حال پر منعقد ہوا، کہا کہ ہم اسرائیل کی امداد رسانی سے متعلق تجویز کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ الجزیرہ چینل نے ان کے حوالے سے رپورٹ دیا کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اور بغیر کسی رکاوٹ کے امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے دے اور تمام راستے کھولے۔ عرب ممالک کے نمائندے نے مزید کہا کہ اونروا کے بارے میں اسرائیل کے اقدامات غیر منصفانہ ہیں اور ان کا مقصد فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔ عالمی برادری کو ان خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔