جب گرمیوں کی دھوپ ناقابل برداشت ہو جائے، تو ایک ٹھنڈا گلاس املی آلو بخارا شربت ہی پیاس بجھانے اور روح کو تازگی پہنچانے کے لیے کافی ہے۔ املی آلو بخارا شربت کے کئی فوائد ہیں جو اسے موسم گرما کا بہترین مشروب بناتے ہیں۔
املی اور آلو بخارا کا ٹھنڈا احساس گرمی کو شکست دینے اور آپ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے بہترین ہے۔ گرمیوں میں پسینہ آتا ہے اور پانی کی کمی ہوتی ہے۔ یہ مشروب پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ املی اور آلو بخارا دونوں میں فائبر ہوتے ہیں جو ہاضمے میں مدد فراہم کرتے اور گرم موسم میں قبض کو دور کرتے ہیں۔ املی وٹامن سی، پوٹاشیم اور میگنیشیم فراہم کرتی ہے، جب کہ آلو بخارا وٹامن اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ضروری غذائی اجزا اس وقت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جب پسینہ آنے سے الیکٹرولائٹس ختم ہو جاتا ہے۔ املی اور آلو بخارا میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف کچھ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
املی کولیسٹرول کم کر کے دل کی کارکردگی بہتر بناتی ہے۔ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور، املی جسم کو بیماریوں سے بچاتی ہے۔اس کے علاوہ چکنائی کو تحلیل کر کے وزن گھٹانے میں مدد دیتی ہے۔ املی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، جگر کو صاف کرتی ہے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ آلو بخارا جلد کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو غذائیت دیتے ہیں اور انفیکشن سے بچاتے ہیں۔ یہ شربت وٹامن اے سے بھرپور، آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہے، ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے منرلز ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
اجزاء: املی آدھا کپ، آلو بخارا (خشک) ایک کپ، چینی آدھا کپ، کالا نمک آدھا چائے کا چمچ، برف حسبِ ضرورت، تخم ملنگا اور پانی حسبِ ضرورت۔
ترکیب: املی اور آلو بخارے کو الگ الگ ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ پھر صبح بیج نکال کر بلینڈ کرلیں۔ اب اس آمیزے کو دو کپ پانی میں چینی کے ساتھ پانچ منٹ کے لیے پکائیں۔ اس کے بعد بلینڈر میں برف، آمیزہ اور نمک ڈال کر بلینڈ کریں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ تخم ملنگا ڈال کر پیش کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: املی اور ا لو ا لو بخارا سے بھرپور کے لیے املی ا
پڑھیں:
وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا: امیر مقام
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
وفاقی وزیر امورِ کشمیر نے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور تحریکِ آزادی کشمیر کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کریں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، آزاد کشمیر کے عوام کو نوجوان وزیراعظم فیصل راٹھور سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔