مودی کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے، 13 سالہ عروج کا سورج غروب ہو رہا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیاسی ستارہ جو گزشتہ 13، 14 برس سے عروج پر تھا، اب بتدریج زوال پذیر ہے۔
خواجہ آصف نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں حالیہ سیاسی فضا، معاشی دباؤ اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے رجحانات اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ مودی کی قیادت کا سحر ٹوٹ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ’وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘، خواجہ آصف کی ٹوئٹ پھر وائرل
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے بھارت کو نہ صرف اندرونی خلفشار کی طرف دھکیلا، بلکہ پڑوسی ممالک سے تعلقات بھی بگاڑے۔ اب بھارتی عوام بھی سمجھنے لگے ہیں کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے۔
وزیر دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت میں عام انتخابات قریب ہیں اور اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کے خلاف مضبوط اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت جنگ خواجہ محمد آصف مودی وفاقی وزیر دفاع وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت جنگ خواجہ محمد آصف وفاقی وزیر دفاع وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیر دفاع
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔