مودی کا ’’سیاسی سرمایہ ‘‘ختم ، پھر جارحیت کی تو عالمی ردِ عمل بھی آئے گا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی بوکھلاہٹ میں کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے، بھارت نے پھر جارحیت کی تو ہمارا جواب اور عالمی ردِ عمل بھی آئے گا۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا سیاسی سرمایہ ختم ہو گیا ہے، امریکا سمیت تمام دوست ممالک ہمارے ساتھ آن بورڈ تھے۔ دوست ممالک سیز فائر کے حق میں تھے اس لیے ہم نے سیز فائر کیا، آدھے یا پورے، بھارت کشمیر پر بات کرنے پر تو آمادہ ہوا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیار نہیں تھا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
پاک، کویت دو طرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات، تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 4 دن انتظار کیا کہ شاید آج بھارت کو بات سمجھ آ جائے، بھارت کے خلاف ہماری جیت کثیر الجہتی ہے۔یہ پہلی لڑائی تھی جس میں سائبر وار فیئر ہوا ہے، سائبر وار میں بھارت کا سارا سسٹم مفلوج ہو گیا تھا۔ کل تک جو پاکستان کو سیریس نہیں لے رہے تھے وہ آج احترام کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، بھارت کے 5 طیارے گرائے گئے اور ایک یو اے وی گرایا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مودی کے دن گنے جاچکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے : خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، اب فیصلہ بھارتی عوام کریں گے ۔
روز نامہ جنگ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی لیکن چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ وہ سمیٹ نہیں سکے گا۔ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، اب فیصلہ بھارتی عوام کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور دہشت گردی پر بات ہوگی، بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں۔ دہشت گردی ایجنڈے کا ایک حصّہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 برسوں سے دہشت گردی کا نشانہ ہے اور الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے ہندوستان کے ایجنٹ ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود پیشکش کی تھی کہ دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو تسلیم کیا جائے، ہم نے بڑا نقصان اٹھایا، پوری دنیا سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا ایجنڈا مسئلہ کشمیر ہے اس پر بھی بات ہونی چاہئے اور تیسرا پانی کے مسئلہ پر بات کی جائے گی۔ پانی کے معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، سندھ طاس معاہدے کو چھیڑا نہیں جاسکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب مذاکرات کی کوششیں شروع ہوں تو معاہدے کی شقوں کے مطابق دیکھنا چاہئے، بھارت بین الاقوامی دہشت گرد ہے، کئی سال سے دہشت گردی کروا رہا ہے، ہم گزشتہ 25 برسوں سے بھارت کے خلاف مشرقی اور مغربی محاذ پر جنگ لڑ رہے ہیں، بھارت کے دہشت گردی کے ثبوت کینیڈا میں اور امریکہ میں بھی موجود ہیں، بھارتی دہشت گردی کے ثبوت مذاکرات میں سامنے
آنے چاہئیں۔
عمران خان سے تینوں بہنوں کی ملاقات
مزید :