ڈونلڈ ٹرمپ مودی کا موازنہ شہباز شریف سے کر رہے ہیں، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پون کھیڑا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف بھارت کا موازنہ پاکستان سے کر رہے ہیں بلکہ وہ نریندر مودی کا موازنہ شہباز شریف سے بھی کر رہے ہیں، کیا مودی کیلئے ایسا موازنہ قابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کو "کامیابی سے ثالثی" کرنے کے اپنے دعوؤں کو دہرانے کے بعد کانگریس نے کہا کہ وہ نہ صرف دونوں ممالک کو جوڑ رہے ہیں بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا موازنہ اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف سے بھی کر رہے ہیں۔ کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی چیف پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں ایک تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے تبصرے کا ایک کلپ شیئر کیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ امریکی صدر نے پھر کہا کہ میں نے تجارت کا استعمال ان (بھارت اور پاکستان) کے درمیان معاہدہ کرنے کے لئے کیا اور وہ راضی ہوگئے۔
پون کھیڑا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف بھارت کا موازنہ پاکستان سے کر رہے ہیں بلکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کا موازنہ شہباز شریف سے بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مودی کے لئے ایسا موازنہ قابل قبول ہے۔ پروفیشنلز کانگریس اور ڈیٹا اینالیٹکس کے چیئرمین پروین چکرورتی نے مودی حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی برابر ہیں، پاکستان اور ہندوستان برابر طاقتیں ہیں، یہ کون کہہ رہے ہیں، نریندر مودی کے "اچھے دوست" ڈونلڈ ٹرمپ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی چدمبرم نے بھی سعودی عرب میں ٹرمپ کے تبصرے پر مودی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہانی نصاب کا حصہ نہیں تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مودی کا موازنہ شہباز شریف سے ڈونلڈ ٹرمپ کر رہے ہیں نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے، شہباز شریف
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔ وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا ہے، دشمن کو ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ایک بوند پانی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا اور اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اُسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کی جدو جہد میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور اقلیتی برادری نے بھی اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے قائد اعظم کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔ وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔