یوم تشکر، پنجاب پولیس افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، آئی جی پولیس
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ شہداء کو خراج عقیدت، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب پولیس ملکی بقاء و سالمیت کیلئےافواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر سی پی او سمیت صوبہ بھر میں پولیس دفاتر پر چراغاں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر منا رہے ہیں، بھارتی جارحیت کیخلاف افواج پاکستان نے اپنی شاندار کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے افواج پاکستان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو پنجاب پولیس کی جانب سے سلام ہو۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ شہداء کو خراج عقیدت، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب پولیس ملکی بقاء و سالمیت کیلئےافواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر سی پی او سمیت صوبہ بھر میں پولیس دفاتر پر چراغاں کیا گیا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ آج یوم تشکر کی مناسبت سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں منعقدہ ہونیوالی تقاریب، ریلیوں کو سکیورٹی فراہم کرینگے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس یوم تشکر کا کہنا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا۔برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔
ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ضمیرپہلےکیوں نہیں جاگےجب نوازشریف، مجھے اور دیگرکو غلط سزائیں ملیں، یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیےکوئی قدم نہیں ہے، یہ مکافات عمل ہے، میں نےکسی سےکوئی انتقام نہیں لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ کی رپورٹ سے پوری دنیا آگاہ ہے، اس میں کون سی شک کی گنجائش ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوپ 30 میں پنجاب کے گراؤنڈ بریکنگ پروجیکٹس پیش کیے، اللہ تعالیٰ بینظیربھٹو کے درجات بلندکرے، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے قبضوں کے مسائل اب ہفتوں میں حل ہوں گے۔
وہ ہر اِک راستہ بگاڑیں گے۔۔۔
مزید :