آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ میں قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ سے منظور کردہ قرارداد میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، متن میں پاکستان کے علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ سے قرارداد منظور ہو گئی۔ قرارداد میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، متن میں پاکستان کے علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
گلگت بلتستان اسمبلی، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی حکومت و اپوزیشن کی دو قراردادیں منظور
ممبران اسمبلی نے قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت کیخلاف حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی حکومتی و اپوزیشن کی دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں بھارت کی جارحیت کیخلاف بھرپور جواب دینے پر حکومت اور اپوزیشن نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادوں کی متفقہ منظوری دیدی۔ حکومت کی جانب سے وزیر قانون غلام محد نے قرارداد ایوان میں پیش کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے رکن اسمبلی کلثوم فرمان نے قرارداد پیش کی۔ ممبران نے دونوں قراردادوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ اسمبلی ممبران نے قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت کیخلاف حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔