بنیان مرصوص: سینیٹ میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متقفہ منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
آپریشن بُنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔
قرار داد میں بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین کیا گیا ہے۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔
وزیر قانون کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی قرارداد
پڑھیں:
وزیر اعظم کی بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی کی گئی۔
آج ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔
تابش ہاشمی نے بھارتی طیارہ گرانیوالے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دیمعروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرنے اور بھارتی طیارہ رافیل گرانے والے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغۂ بسالت کا اعزاز عطاء کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو اعزاز عطاء کیا اور اس کے بعد انہیں اپنے ساتھ کھڑا کر کے حاضرین سے تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو تباہ کیا، جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔
خیال رہے کہ 10 مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افواجِ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی ایئر بیسز اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ہی پاک فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سانک میزائل کے ذریعے بھارت کے جدید ترین ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا تھا۔