لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوتے ہی سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کی عدم موجودگی پر پندرہ منٹ کے لئے موخر کردیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ سپیلائز ہیلتھ کے بارے میں سوالوں کے جوابات دیے جانے تھے کہ سیکرٹری ہیلتھ کی عدم موجود کا انکشاف ہوا، جس پر سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو فوری حاضر ہونے کی ہدایت کی اور ان کی آمد تک اجلاس15منٹ کے لئے موخر کردیا۔ اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال میں پچاس فیصد سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا، جس پر حکومتی رکن ملک ارشد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں صحت کا نظام کیسے چل سکتا ہے دو سال سے یہ آسامیاں خالی ہیں۔ ساہیوال کو بھی لاہور ملتان فیصل آباد کی طرح وہاں کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات دی جائیں، تین ڈاکٹر پورے ہسپتال کے کارڈیک سسٹم کو کیسے چلا سکتے ہیں؟ بلال یامین کا کہنا تھا کہ ماضی میں آسامیاں پر کرنے کا کام ڈی سینٹرلائزڈ تھا جس سے ڈسٹرکٹ کی سطح پر آسامیاں پر کی جاتی تھی،اب پنجاب میں کہیں بھی بھرتی کرنی ہوتی ہے تو لاہور سے آسامیاں بھرتی کی جاتی ہیں، اگر دوبارہ ڈی سینٹرلائیزڈ کردیا جائے تو آسانی ہوجائے گی۔ جس پر پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی نے جلد یہ آسامیاں پر کرنے کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کا شعبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دل کے قریب ہے۔ اس دوران اپوزیشن نعرے لگاتی ہوئی ایوان میں داخل ہوئی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ محکمہ نے بتایا اگلے تین سال میں ہر ڈویژن میں برن اور چلڈرن ہیلتھ کمپلیکس بنائے جائیں گے۔وزیر قانون نے ٹاؤن میونسپل کمیٹی ضلع ملتاں فیصل آباد، مظفرگڑھ،بہاولپور اور بہاولنگر کی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کر دی۔ ڈپٹی سپیکر نے رپورٹس کو متعلقہ کمیٹی کو ریفر کر دیں۔ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر گذشتہ روز بھی ارکان اسمبلی نے تقاریر کیں اور پاک فوج کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،بحث میں حصہ لیتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) مشتاق نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان اور چائنہ۔ترکی آذربائیجان کا الائنس ابھر کر سامنے آیا ہے،آج مقتدرہ سے کہنا چاہتا ہوں پلیز چائنا کو اب دھوکا نہیں دینا،چائنا ہمارے مشکل وقت میںہمیشہ کام آتا ہے اور ہم سب سے پہلے چائنا کو چھوڑ کر دوسرے الائنس میں چلے جاتے ہیں،اس جنگ میں سیاسی اتحاد بھی نظر آیا، اسے قائم رہنا چاہیے جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، میری گزارش ہے آپس میں سیاسی جماعتیں غصہ ختم کریں اور ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔ اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے ایوان میں اظہار خیال میں افواج پاکستان کو دشمن کا سر کچلنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے ذاتی اختلاف اپنی جگہ مگر وطن کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں۔ آئی پی پی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ میں آرمی چیف ایئر چیف اور بحری سربراہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فوج اور سفارتی سطح پر ہماری کامیابی ہے، عدنان چٹھہ نے کہا کہ اگلے کئی عشروں میں پاک فوج کے ائیر فورس کے جوانوں کی شجاعت کو سلیبس میں پڑھایا جائے گا، پوری دنیا نے دیکھا بھارت چند گھنٹوں میں سیز فائر کی منتیں کرتا پایا گیا۔ بھارت ترقی چاہتا ہے یا تباہی۔ یہ بھارت نے خود سوچنا ہے۔ جو راستہ بھارت چنے گا پاکستان اسی طرح جواب دے گا۔ حکومتی رکن تیمور لالی نے کہا کہ آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں تو صرف پاک آرمی کی وجہ سے۔ ہم امن چاہتے ہیں جبکہ مودی امن نہیں چاہتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ا سامیاں کو خراج

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے ، پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے،سپیکر قومی اسمبلی

 اسلام آباد (آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے وہ بھی منظور نہیں کئے تھے۔

 ایک انٹرویو میں ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اپنے ایم این اے ہونے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان جن کمیٹیوں کے چیئرمین تھے انکی جگہ ابھی نئے چیئرمین نہیں لگائے، میں کوشش کرتا رہوں گا کہ وہ قائمہ کمیٹیوں کا دوبارہ حصہ بن جائیں۔
 
 
 
 

عالیہ بھٹ کے ساتھ پوجا کے دوران مداح کی نازیبا حرکت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پشاور، شہدائے راہ قدس کیلئے مجلس تکریم کا اہتمام
  • وزیراعلی مریم نواز کا خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
  • قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے — خضدار میں 14 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات، وزیراعظم کا خراج تحسین اور خیرمقدم
  • محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے دوبارہ نامزد
  • محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا ایک بار پھر امکان
  • پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے ، پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے،سپیکر قومی اسمبلی
  • پی ٹی آئی نے 2014میں بھی استعفے دئیے ‘منظور نہیں کیے تھے، سپیکر قومی اسمبلی 
  • اہل یمن کا اپنے محسن سید حسن نصر اللہ شہید کو خراج تحسین