کراچی:

شہر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک شہریوں کے لئے عذاب بن گئی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف سندھ حکومت جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے لائسنس کا بھی جائزہ لے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے جوڈیشل کمیشن

پڑھیں:

سندھ میں رین ایمرجنسی سیل قائم

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے تحت 24 گھنٹے کی رپورٹنگ کا نظام فعال ہوگا، سیل کو بارش سے متاثرہ اضلاع میں افسران سے فوری رابطہ و رپورٹنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھِ حکومت نے صوبے میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے تحت 24 گھنٹے کی رپورٹنگ کا نظام فعال ہوگا، سیل کو بارش سے متاثرہ اضلاع میں افسران سے فوری رابطہ و رپورٹنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ سندھ کے 6 ڈویژنز کیلئے افسران اور ڈپٹی سیکریٹریز کی تعیناتی کر دی گئی۔ کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کیلئے افسران نامزد ہیں۔ بارش سے متعلق ایمرجنسی شکایات کیلئے چیف منسٹر کمپلین سیل 24 گھنٹے متحرک ہے۔ شہری شکایات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 99207349-021 ہے، جبکہ افسران کو دفاتر میں ہمہ وقت دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا، ترجمان کے الیکٹرک
  • کورسیقا کی اسمبلی نے فلسطین کو تسلیم کر لیا، اسرائیل پر ’نسل کشی‘ کے الزامات
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس کون ہوگا؟ فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا
  • سانحہ سوات:پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • گورنر سندھ سے فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے اراکین کی ملاقات
  • سندھ میں رین ایمرجنسی سیل قائم
  • کشمیر میں غیر اعلانیہ انہدامی کارروائی پر خورشید احمد شیخ کا احتجاج
  • گلگت روٹ کیلئے نئے طیارے خریدے جائیں، اسمبلی میں قرارداد منظور
  • جی بی اسمبلی، آغا خان چہارم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور