پاکستان کو فنیا کی سب سے بڑی قوت بنانا چاہتے : مریم نواز فیصل آباد میں میٹرو‘الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
فیصل آباد +لاہور (نمائندہ خصوصی +نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ فیز ٹو کی تقریب سے خطاب میں اہم اور بڑے اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے سال فیصل آباد میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد کیلئے لاہور کی طرز پر فیصل آباد ڈویلپمنٹ پلان لانے‘ فیصل آباد ڈیژن کے شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں کو بھی ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑ ی قوت اور طاقت بنانا چاہتے ہیں۔ سب کی نیت ٹھیک تھی تو پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔ اگر عوام اور قیادت متحد نہ ہوتی تو دشمن کے خلاف تاریخی فتح نہ حاصل کرسکتے۔ تاریخی فتح پر قوم کو متحد اور یکجان بنا دیا۔ کامیابی پر فخر نہیں، عا جزی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ آج میرا اور ہم سب کا سر فخر سے بلند ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر لحاظ سے بڑے دشمن سے سامنا تھا، مقابلہ کیا، افواج پاکستان نے جنگ لڑی، پوری قوم ساتھ کھڑی تھی۔ ہم نے صرف جنگ ہی نہیں جیتی بلکہ قوم کا روشن مستقبل یقینی بنایا۔ نفرت اور تقسیم پھیلانے والوں کی باتوں میں نہیں آنا۔ ہر نوجوان کا قدم ملک وقوم کی سلامتی کیلئے ہونا چا ہیے۔ وطن کا مستقبل طلبہ کے ہاتھ میں ہے۔ وردی کو ڈنڈے پر لٹکا کر مذاق اڑایا گیا، آج یہی وردی پوش جوان سرحدوں پر ہماری حفاظت کیلئے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا جذبہ دیکھ کر دل کو تسلی، اطمینا ن اور مسرت ہوتی ہے، اپنے طلبہ پر فخر ہے۔ جنگ جیتنے سے بڑا خوشی کا لمحہ کوئی نہیں ہوسکتا۔ بچوں سے کہتی ہوں کہ کسی کے اقتدار کی ہوس کا شکار نہ بنیں۔ پاکستان کے نوجوانوں نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ لیپ ٹاپ اور سکالر شپ طلبہ پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔ میں عوام کی امانتوں کی امین ہوں، سب کچھ بیٹے اور بیٹیوں کا ہے۔ بچوں کے ہاتھ میں لاٹھی اور اسلحہ اچھا نہیں لگتا، لیپ ٹاپ اچھے لگتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پراجیکٹس کا معائنہ کرنے کے دوران سبزی کے نرخ چیک کیے، اللہ کا شکر ہے اشیاء کے نرخ نیچے آرہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپ دینا چاہتی ہوں۔ ہمارے بچے لائق، ذہین اور محنتی ہیں، ہمار ا مستقبل انہی سے روشن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جن جہازوں کو گرایا اور جلایا گیا، انہی جہازوں اور لوگوں نے جنگ لڑی۔ انڈیا کہتا تھا کہ رافیل طیارہ گرایا نہیں جا سکتا، ہم نے جے ایف تھنڈر سے گرا کر دکھا دیا۔ محمد نوازشریف نے کہا تھا کہ ہم 9مئی والے نہیں 28مئی والے ہیں۔ آج نوجوانوں کا جوش و خروش بتا رہا ہے، ہم 9مئی والے نہیں 10اور 28مئی والے لوگ ہیں۔ 28 مئی کو ہم نے مقابلہ 5اور 6سے جیتا تھا، 10مئی کو مقابلہ 6 /زیرو سے جیتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے بیٹے اور بیٹیاں 10مئی کے جانشین ہیں، سبز ہلالی پرچم نہیں گرنے دیں گے۔ فضائیہ کے شاہینوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ فیصل آباد کے 12ہزار طلبہ کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف ظہیر بابر سندھو کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ جنگ میں زخمی ہونے والے شہریوں اور جوانوں کی دیکھ بھال کرنے پر سب کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ شہداء اور غازیوں کی بے مثال خدمت اور دیکھ بھال کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات، سیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب کے آخر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نوازشریف نے کہا کہ فیصل ا باد میں کا اعلان لیپ ٹاپ
پڑھیں:
قائد کا پاکستان سب کا وطن ‘ اقلیتوں کی عزت تحفظ ، وترقی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے اور سب یہاں اپنے عقیدے کے ساتھ محفوظ اور آزاد ہیں۔ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے سرگرم تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں۔ مینارٹیز کی عزت و وقار اور تحفظ و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پنجاب حکومت مینارٹیز کو تعلیم وترقی اور فلاح وبہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کو اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ’’مینارٹی کارڈ‘‘متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 50ہزار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈز سے سہ ماہی ساڑھے 10 ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔ مینارٹی کارڈ کی تعداد 75 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو ہی پہلا سکھ میرج ایکٹ 2024ء منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اب ’’آنند کارج‘‘ کو قانونی حیثیت دی گئی۔ زیر التوا ہندو میرج ایکٹ 2017 ء کی 2025ء میں منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب میں اقلیتی برادری کے لئے تعلیم، صحت، روزگار تک باآسانی رسائی ممکن بنا رہے ہیں۔ رواں مالی سال اقلیتی برادری کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ 8 ارب مختص کیا گیا۔ اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں کی گرانٹس 6 کروڑ سے بڑھا کر 36 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گئی۔ 40 تاریخی گوردوارے، 25 چرچز اور 5 مندروں کی بحالی کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی۔ لاہور میں سمادھی مہاراجہ رنجیت سنگھ، راولپنڈی کے شری کرشنا مندر اور چرچ آف پاکستان کی بحالی کی جا رہی ہے۔ اقلیتی طلباء کے لیے 60 ملین روپے کے سکالرشپ فنڈز جاری کیے گئے۔ یوحنا آباد میں لائیو کورسز کا آغاز کیا گیا، جس کے پہلے مرحلے میں 1,000، دوسرے میں 10,000 طلباء مستفید ہوں گے۔ پنجاب میں بیساکھی، ہولی، دیوالی، کرسمس اور ایسٹر پہلی بار سرکاری سطح پر بھرپور طریقے سے منائے گئے۔ صوبہ میں اقلیتی کوٹہ سسٹم پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں بلکہ ان کو ترقی کے ہر میدان میں ان کا جائز حصہ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک ایسے معاشرے کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہماری پہچان ہوگا۔ اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت رنگ ہیں اور ہم اس رنگ کو کبھی ماند نہیں ہونے دیں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے گوجرانوالہ میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ معصوم بچی کے ساتھ ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ادھر مریم نواز شریف نے ترکیہ کے صوبے بالکسر میں زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر ترکیہ کی قیادت اور عوام سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔