Express News:
2025-05-16@06:47:07 GMT

انڈیا کو بہت ہزیمت اٹھانا پڑی، میجر جنرل (ر) سمریز سالک

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ دیکھیں آپ نے جو انٹرنل سکیورٹی کی بات کی یہ وار تو جاری ہے، اس جنگ کے اندر جو پراکسیز کو فنڈ کیا جا رہا ہے ان کو فسیلیٹیٹ کیا جا رہا ہے اس چیز کو ہم نے اجاگر کرنا ہے دنیا بھر میں،یہ ہماری ڈپلومیٹک فائٹ جو ہے ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ یا یونائیٹڈ نیشنز کے ساتھ یہ ہم نے ہائی لائٹ ہر جگہ کرنا ہے اس کا ہم قلع قمع چاہتے ہیں جو سیکیورٹی سچویشن ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک بات ہے ہماری انٹرنل پولیٹیکل رفٹس کی تو یہ حکومت تو ہمیشہ پرو ایکٹیو رہی ہے کہ پی ٹی آئی کو ایز اے جماعت ہرگفتگو میں شامل کرنا ہے جو نیشنل انٹرسٹ کے حوالے سے ہے۔ 

رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ سب سے پہلے میں اس پروگرام کی توسط سے پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،جس طرح ہماری مسلح افواج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کی ٹیکنالوجی کو فیل کر دیا دو دن پہلے میری ملاقات نہیں ہو سکی لیکن عمران خان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی علیمہ خان نے باہر آ کر اس نے جو بیان دیا عمران خان نے یہ بیان دیا کہ پوری قوم متحد ہو جائے ریاست ہے ہم سب کی ہے، پاکستان ہے تو ہم سارے ہیں۔ 

دفاعی تجزیہ کار (ر)میجر جنرل سمریز سالک نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انڈیا کو بہت شرمندگی ہوئی ہے ، ہزیمت اٹھانا پڑی ہے اور وہ اپنے زخم چاٹ رہے ہیں، ماس پراسیس میں ٹو ری ڈیم دیئر آنراور اپنی پبلک کنزمپشن کیلیے نعرے ابھی بھی مار رہے ہیں، ہٹ دھرمی دکھا رہے ہیں، الحمدللہ ہمارے پاس فتح کا جشن منانے اور لطف اٹھانے کی بہت سے جواز ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالا دستی قائم کی ہے، گورنر سندھ

کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالادستی قائم کی ہے اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی فتح پر سمندر پار پاکستانی خوشیاں منا رہے ہیں، افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالا دستی قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، بھارت سے اب برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بلوچستان میں دہشت گرد بی ایل اے ہماری فورس کو دیکھ لے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ نعرہ تکبیر جب بلند ہوتا ہے تو جذبہ بڑھ جاتا ہے، ہمارا جذبہ حب الوطنی بڑا گرما دینے والا ہے، 1965کے بعد اب یہ موقع ملا جس میں اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں نے ملک کا دفاع کیا اور ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ہماری افواج مضبوط اور توانا ہیں، آج اظہار تشکر کی تقریب میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت اپنی جنگ ہارچکا ہے اور پاکستان اپنی جنگ جیت چکا ہے، ہمارے سپہ سالار کی قیادت نے افواج کے جوانوں کو ہمت اور حوصلہ دیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ایک 9 مئی وہ تھا جس نے بیرونی سازش کرنے کی کوشش کی، آج 9مئی اور 10 مئی کو قوم کو ایک کر دیا ہے اور 28 مئی یوم تکبیر آنے والا ہے لہٰذا مئی کے مہینے میں کوئی بھی ہماری افواج سے پنگا نہ لے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک افواج پاکستان کی وجہ سے محفوظ ہے، افواج پاکستان پر انگلیاں اٹھانے والوں کی انگلیاں جھک گئی ہیں، آئندہ آنے والے دنوں میں عوام پاکستان کو قرض کی زنجیر سے نجات دلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بیٹے میجر ذکا کی شہادت پر والد کا معنی خیز بیان
  • بھارت کو شکست ہماری افواج کی فتح ہے، سلمان اکرم راجا
  • ٹارچ والا چائنا موبائل اور 10 مئی
  • دفاعِ وطن پر مامور جوان ہماری قوم کے فخر ہیں؛ وزیر اعظم
  • بھارتی میجر گورو آریا سے تہلکہ خیز انٹرویو
  • افواج پاکستان نے خطے میں اپنی بالا دستی قائم کی ہے، گورنر سندھ
  • پاکستان انڈیا سیز فائر، آگے کیا ہوگا؟
  • دفاع کرنا جانتے ہیں،بھارتی فوج ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، آرمی چیف
  • پیشاوری کی عزیمت سے مُودی کی ہزیمت تک!