تاریخ ہتھیاروں کی تعداد نہیں حوصلوں کی بلندی سے بنتی ہے، رانا سکندر
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پنجاب کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ہندو بنئے کی مکاری اور جھوٹا پروپیگنڈا بھی اُسکے کام نہ آ سکا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ 10 مئی اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے، مسلم لیگ ن نے تمام طاقتوں سے بے پرواہ ہوکر 10 مئی اور 28 مئی کو تاریخ رقم کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت مختصر دورانیے کی تاریخ ساز جنگ نے بھارت کا برسوں کا غرور توڑ دیا۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ہندو بنئے کی مکاری اور جھوٹا پروپیگنڈا بھی اُسکے کام نہ آ سکا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ 10 مئی اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے، مسلم لیگ ن نے تمام طاقتوں سے بے پرواہ ہوکر 10 مئی اور 28 مئی کو تاریخ رقم کی۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو جو سبق پڑھایا اس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ، دشمن کی چال اور پاکستان کے جواب سے لیکر تاریخ کے اک نئے باب تک مشتمل تھی۔ ہماری رقم کردہ تاریخ نصاب میں شامل ہو کر ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گئی۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ مکار دشمن کے جدید ہتھیاروں نے اسے دھوکہ دیا، پاکستان نے بھارت کو دنیا بھر میں تماشہ بنا دیا۔ تاریخ ہتھیاروں کی تعداد نہیں حوصلوں کی بلندی سے بنتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رانا سکندر حیات کا کہنا کا کہنا تھا کہ مئی اور 28 مئی مسلم لیگ ن
پڑھیں:
بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے: وزیر دفاع
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وارفیئرکا ایک ٹول ہے۔انہوں نے کہا کہ پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے، پراکسی وار 80 کی دہائی میں شروع ہوئی، لاہور اور راولپنڈی میں دھماکے ہوئے۔پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا S-400 دفاعی سسٹم تباہ کر دیاوزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اورجنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں۔خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 7 طیارے مار گرائے تھے اور ایس 400 دفاعی نظام بھی تباہ کیا تھا۔