اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، پاکستان پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے تیار ہے۔ گزشتہ روز منعقد ہ ایک  تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وفاقی وزیر  کا کہنا تھا  کہ بھارت نے شاید پہلے ہی پلان کیا ہوا تھا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے7مئی کو جارحیت کا ارتقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اورقوم کا ردعمل تاریخ میں مدت تک یاد رکھا جائے گا، بھارت کی جدید ٹیکنالوجی کا حشر ہو گیا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو شکست دی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان بڑے بحران سے نکلا ہے، ہم یکم اپریل 2022ء کو ڈیفالٹ کے دہانے پر تھے، ہم مشکل وقت سے نکلے، آئی ایم ایف کے پاس جائے بغیر ڈیفالٹ سے بچا نہیں جاسکتا تھا۔انہوں نے  کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کیلئے بہت مشکل فیصلے کیے، عوام کو پتہ تھا زہر کا پیالہ پیے بغیر گزارہ نہیں، قوم نے مشکلات کو برداشت کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بھارت نے

پڑھیں:

احسن اقبال سے اے جے کے قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کی ،اے جے کے کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، وزیر مواصلات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پاکستان کی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ، اے جے کے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کیلئے وزارت منصوبہ بندی کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پروفیسر احسن اقبال نے کہاکہ راتوہا ہریام پل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل کر لی جائے گی،نئے این ایف سی ایوارڈ میں کشمیر، گلگت بلتستان اور سابق فاٹا کے لیے حصہ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قومی ترقی کے لیے ٹیکس کلچر کو فروغ دیں کیونکہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کا تناسب تشویش ناک حد تک کم ہے۔انہوںنے کہاکہ ترقیاتی بجٹ کی ایک ایک پائی شفاف اور موثر طریقے سے خرچ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو
  • پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری
  • پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے اچھی حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، احسن اقبال
  • احسن اقبال سے اے جے کے قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
  • احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا
  • ترقیاتی بجٹ کی پائی پائی موثر اور شفاف انداز میں خرچ کررہے ہیں، احسن اقبال
  • بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے
  • تجارتی خسارے میں اضافہ عارضی، برآمدات میں بہتری آئیگی، احسن اقبال
  • 2025 میں تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں رہے، جی ڈی پی میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی: احسن اقبال
  • احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی