نیٹ فلکس کا مقبول شو ویڈنزڈے کب ریلیز ہوگا؟ مداحوں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
نیٹ فلکس کے مشہور سپرنیچرل سیریز "ویڈنزڈے" کا دوسرا سیزن مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہے۔
نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے" سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔
اداکارہ جینا اورٹیگا نہ صرف ایک بار پھر مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز میں نظر آئیں گی بلکہ وہ اس سیزن میں پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ واپس آنے والے دیگر اداکاروں میں ایما مائرز (اینڈ)، ہنٹر ڈوہن (ٹائلر)، جوی سنڈے (بیانکا)، موسیٰ مصطفی (یوجین) اور کیتھرین زیٹا جونز (مورٹیشیا) شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں کئی نئے چہرے بھی شامل ہوں گے جن میں اسٹیو بوسیمی (نئے پرنسپل ڈورٹ)، جوانا لمیلی (گرینڈمامہ)، اور بلی پائپر شامل ہیں۔
سیریز کے تخلیق کاروں کے مطابق سیزن 2 میں "نیورمور" کی دنیا کو مزید وسعت دی گئی ہے، جس میں کہانی اور کرداروں کی گہرائی بڑھے گی اور شائقین کو ایک بہترین تفریح
فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز کے پہلے سیزن کو بھی دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا گیا تھا جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہوئے اور اب سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کی ریلیز کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیٹ فلکس
پڑھیں:
’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے
مشہور بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سردار جی 3 پر تبصرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اس پر پابندی لگانا غلط ہے، اسے ہندوستان میں بھی ریلیز کرنا چاہیے۔
جاوید اختر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے فلم ‘سردار جی 3’ کی ہندوستان میں ریلیز پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ فلم کی شوٹنگ کب ہوئی تھی لیکن اگر اس کی شوٹنگ پہلگام واقعے سے پہلے ہوئی تھی تو فلم بنانے والوں کو کیا معلوم تھا کہ یہ سب ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دلجیت اور ہانیہ کی فلم ’سردار جی 3‘ پاکستانی سنیما پر نئے ریکارڈ کیساتھ چھا گئی
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فلم بنانے والوں کو معلوم ہوتا کہ ایسا کوئی واقعہ ہو جائے گا تو وہ ہانیہ عامر کو فلم میں نہ لیتے۔ جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اس فلم میں پاکستانیوں کا نہیں بلکہ ہندوستان کا پیسہ ڈوبے گا تو اس پر پابندی لگانے کا کیا فائدہ ہو گا۔
جاوید اختر نے سنسر بورڈ اور فلم فیڈریشنز کو کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور کہیں کہ چونکہ یہ فلم پہلے بن چکی تھی اس لیے اسے ریلیز کر دیں لیکن اگلی بار کسی بھی پاکستانی آرٹسٹ کو کاسٹ کرنے سے پہلے سوچ لینا۔
View this post on Instagram
A post shared by NDTV (@ndtv)
واضح رہے کہ فلم میں پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی کے باعث بھارت میں اسے ریلیز نہیں کیا گیا۔ فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق بھارت میں نمائش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں تقریباً 40 فیصد ریونیو کا نقصان ہوا ہے، جو خاص طور پر اس لیے تشویشناک ہے کیونکہ ان کی پچھلی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔
اگرچہ بھارت میں فلم کو روکا گیا، مگر پاکستانی شائقین نے اسے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔ سنیما گھروں میں ’سردار جی 3‘ کے تمام شوز ہاؤس فل جا رہے ہیں اور فلم کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
سردار جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا اور تقریباً 4.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اس فلم نے سلمان خان کی فلم سلطان کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ہانیہ عامر