گھوٹکی: آپریشن کے دوران 2 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلام آباد اور میاں چنوں کے رہائشی دو افراد کو بازیاب کروایا گیا۔
پولیس نے کہا کہ دونوں افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثاء سے 3 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دریائے سوات میں ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری
—فائل فوٹودریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے۔
دریائے سوات میں 4 روز قبل ناشتہ کرنے اور سیلفیاں لینے والے 17 افراد ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک بچہ اب تک لاپتہ ہے۔
سرچ آپریشن آج پانچویں روز بھی جاری ہے، 12 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 افراد کو موقع پر ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
سانحہ دریائےسوات کے حوالے سے ایگزیکٹیو انجنیئر وقار شاہ نے سیلابی صورتحال پر محکموں کو بھیجےگئے میسجز کمیٹی کو جمع کرائے جس میں سیلاب کے حوالے سے ریڈنگ سمیت دیگر ریکارڈ انکوئری کمیٹی میں پیش کیا گیا ہے۔
ڈوبنے والے 10 افراد کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک شخص سوات کا رہائشی تھا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں آج وقفہ ہو گا۔
دریا کنارے آباد دیگر عمارتوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے، کل سے آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔