اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ایک اہم غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا انکشاف سامنے آگیا۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو عمران خان سے ایک غیر سیاسی شخصیت نے اڈیالہ میں ملاقات کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی پر بریفنگ دی، انہیں بالکل ایسے بریفنگ دی گئی جیسے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں عمران خان کو اعتماد میں لیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان پر یہ الزامات لگا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جا کر کہا گیا کہ ملک کی خاطر آپ اور آپ کی یوتھ کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کی یوتھ فوج کو کافی عرصے سےاٹیک کر رہی ہے وہ اب نہ کرے، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آپ کے ساتھ اختلافات سیکنڈری ہیں، ہم آپ کے اور قوم کے ساتھ ہیں، ملک کی خاطر میں اپنی اندرونی لڑائی کو روک دیتا ہوں اور مودی کے خلاف آپ کے ساتھ ہوں، جس پر کہا گیا کہ آپ کا بہت شکریہ، ہمیں آپ سے یہی توقع تھی۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان سے بات چیت شروع ہوگئی ہے، تحریک انصاف کیلئے اچھی خبریں آئیں گی، عید سے پہلے بڑے رہنماء رہا ہوں گے جب کہ عمران خان نے کہا کہ میں نے ملاقات کرنے والی شخصیت سے کہا کہ میں نے عدالتوں کے ذریعے رہا ہونا ہے اور جون تک عمران خان کی رہائی کا امکان ہے، عمران خان کی سزا معطلی کا کیس لگنا ایک اہم پیشرفت ہے۔

سینئر صحافی کے یہ بھی کہا ہے کہ 6 مئی کو عمران خان کے ساتھ جیل میں ہونے والی ملاقات کے بعد ٹویٹر کھولا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا والوں کو سائبر وائیررز قرار دیا، پنجاب میں پاکستان زندہ بعد ریلیز نکالنے والوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر رہا کردیا گیا، رانا ثناء اللہ اور عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کی تعریف کی، الیکشن کمیشن کو گرین سگنل دیا گیا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی کردہ سیٹ پر سینٹ کا الیکشن کروا دیں، اس ساری پیشرفت کے نتیجے میں مئی کے اختتام یا جون میں عمران خان کی رہائی ہو سکتی ہے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ساتھ

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف