فلائی دبئی نے پشاور سے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
فلائی دبئی کی پہلی پرواز گزشتہ رات 164 مسافروں کے ساتھ پشاور پہنچی، باچا خان ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کو واٹر کینن سلامی دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ فلائی دبئی نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق فلائی دبئی کی پہلی پرواز گزشتہ رات 164 مسافروں کے ساتھ پشاور پہنچی، باچا خان ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کو واٹر کینن سلامی دی گئی۔ ایف زی 375 صبح 2 بجکر 20 منٹ پر 184 مسافروں کے ساتھ واپس دبئی روانہ ہوئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائی دبئی کی آمد پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی، فلائی دبئی ہفتے میں سات فلائٹس آپریٹ کرے گی، پشاور سے خلیجی و یورپی ممالک کیلئے فضائی روابط میں توسیع ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلائی دبئی کی
پڑھیں:
ایک ساتھ دو چھٹیاں آگئیں، نوٹیفکیشن جاری
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے 9 اور دس محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، 5 اور 6 جولائی کو تمام تر سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق 9 اور 10 محرم کو بلدیاتی کائونسل اور باختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنن وکو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟