فلائی دبئی نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آپریشن کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن فلائی دبئی پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ فلا ئی دبئی کی پہلی پرواز جمعرات کی رات کو 164 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی، باچا خان ایئرپورٹ پر فلائی د بئی کی پرواز کو واٹر کینن سلامی دی گئی۔فلا ئی دبئی کی آمد پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی، متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن ہفتے میں 7 فلائٹس آپریٹ کرے گی، جس سے پشاور سے خلیجی و یورپی ممالک کیلئے فضائی روابط میں توسیع ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔