فلائی دبئی نے پشاور سے آپریشن کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی:
فلائی دبئی نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے آپریشن کا آغاز کر دیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق فلائی دبئی کی پہلی پرواز گزشتہ رات 164 مسافروں کے ساتھ پشاور پہنچی، باچا خان ایئرپورٹ پر فلائی دبئی کی پرواز کو واٹر کینن سلامی دی گئی۔
ایف زی 375 صبح 2 بجکر 20 منٹ پر 184 مسافروں کے ساتھ واپس دبئی روانہ ہوئی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائی دبئی کی آمد پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی، فلائی دبئی ہفتے میں سات فلائٹس آپریٹ کرے گی، پشاور سے خلیجی و یورپی ممالک کیلئے فضائی روابط میں توسیع ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلائی دبئی
پڑھیں:
پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
— فائل فوٹوپشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔