فلائی دبئی نے پشاور سے پروازوں کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
فلائی دبئی نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، فلائی دبئی کی پہلی پرواز گزشتہ رات 164 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچی، جس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر طیارے کو واٹر کینن سلامی دی گئی اور آمد کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا، خواجہ آصف
فلائی دبئی ہفتے میں 7 پروازیں آپریٹ کرے گی، جس سے پشاور کے خلیجی اور یورپی ممالک سے فضائی روابط میں اضافہ ہوگا۔ واپسی پر پرواز ایف زی 375، 184 مسافروں کے ساتھ صبح 2 بجکر 20 منٹ پر دبئی روانہ ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور فلائی دبئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور فلائی دبئی فلائی دبئی
پڑھیں:
انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان کا کمبوڈیا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز
انڈر17 ایشین کپ کوالیفائر2026 میں پاکستان نے کمبوڈیا کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔
بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
Pakistan U17 start their campaign with a strong 3–1 victory! Full time! pic.twitter.com/btFHYEdSyp
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 22, 2025پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم پاکستان دوسرے ہاف مزید دو گول کرکے برتری حاصل کی جو کھیل کے اختتام تک رہی۔
Samad creates it, Abdullah buries it.
1-1 ???????????????? pic.twitter.com/wUMDvP81Z7
پاکستان کی جانب سے محمد عبداللہ، عبدالصمد اور حمزہ یاسر نے ایک ایک گول کیا۔
Hamza Yasir with the inch-perfect delivery… Abdul Samad rises and powers the header home! GOALLLL! ????????????
Pakistan 2 - 1 Cambodia pic.twitter.com/4FFHmB6qBE
پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 24 نومبر کو میزبان کرغزستان کے خلاف کھیلے گی۔
What a banger from Hamza Yasir… and now the stands roar with one chant — Hamza! Hamza! Hamza! pic.twitter.com/qc4msxCZHC
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 22, 2025