پشاور ہائیکورٹ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی رہائی کیلئے دائر درخواستیں خارج
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پشاور:
پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا مکمل ہونے پر 382 بی کا فائدہ دیکر رہا کرنے کی دائر درخواستیں خارج کردیں۔
عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ملزموں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں دی گئیں، آرمی ایکٹ اسپیشل لاء ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ملزمان کو سیکشن 382 بی کا فائدہ دیا جا چکا ہے، ملزمان کو اسپیشل لاء کے تحت سزائیں دی گئی ہے، عام قانون پر اس کو فوقیت حاصل ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواستگزار کے مطابق سزا مکمل ہونے کے باوجود ملزمان جیل میں ہیں، سزا مکمل ہونے کے باوجود رہائی نہ ہونا آئین کے آرٹیکل 9، 13، 14، 25 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق ملٹری کورٹ سزا اس وقت سے شروع ہوگی جس دن کارروائی مکمل ہوکر دستخط ہوتے ہیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کو 382 (بی) کو فائدہ دیا گیا ہے لہٰذا ملزمان کی درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی؛این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلیں اور24اکتوبر کو فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این اے 53میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار اجمل صابر نے درخواست دائر کی تھی جبکہ پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار چودھری امیر افضل نے درخواست دائر کی تھی۔
دونوں نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام اور نعیم اعجاز نے اعتراضات دائر کئے تھے،الیکشن ٹریبونل نے تمام اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔
آج تک کسی سفارشی کی حکومتی عہدے پر تقرری نہیں کی: مریم نواز
مزید :