Daily Ausaf:
2025-05-17@06:45:27 GMT

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر،اب انٹرنیشنل لائسنس بنوانے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں ٹریفک کیاسک لگانے کافیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لائسنس ہولڈر پاسپورٹ ویزا دکھا کر موقع پر لائسنس حاصل کرسکیں گے۔انٹرنیشنل مسافروں کولائسنس کاپرنٹ بھی موقع پر فراہم کردیا جائےگا۔

ٹریفک کیاسک سے شہری لرنرلوکل و انٹرنیشنل لائسنس رینیو بھی کروا سکیں گے۔ٹریفک کیاسک میں 24گھنٹےمتعلقہ تمام آن لائن سہولیات بھی فراہم ہونگی ،ابتک شہر میں 2ٹریفک کیاسک کاآغاز افشاں چوک ،فورٹریس سٹیڈیم کردیا گیا۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ شہر میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 10 کردی جائے گی۔اگلے مالی سال میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 100تک بڑھائی جائے گی۔ٹریفک کیاسک کی تنصیب کےلئے ایئرپورٹ حکام کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹریفک کیاسک

پڑھیں:

فنڈ ریزنگ کیلیے علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی فنڈ ریزنگ کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سماعت میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کے لیے  اجازت مانگ لی۔

عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شوکت خانم اسپتال اور نمل کے لیے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔ لہٰذا دو ہفتوں کے لیے برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔

دوران سماعت  عدالت نے پراسیکیوشن ٹیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل 17 مئی تک کے لیے ملتوی کردی، جس میں فریقین اپنے دلائل پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی
  • استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی
  • گاڑیوں کے سوقین افراد کیلئے خوشخبری، سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں آگئیں
  • علیمہ خانم کی جانب سے بیرون ملک جانے کیلئے درخواست دائر
  • علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
  • فنڈ ریزنگ کیلیے علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت
  • فلائی دبئی نے پشاور سے پروازوں کا آغاز کردیا
  • کنول شوزب کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست خارج
  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک پولیس کی مؤثر لائسنسنگ اور چالاننگ کارکردگی