بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
علی ساہی : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر،اب انٹرنیشنل لائسنس بنوانے کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے،ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں ٹریفک کیاسک لگانے کافیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لائسنس ہولڈر پاسپورٹ ویزا دکھا کر موقع پر لائسنس حاصل کرسکیں گے۔انٹرنیشنل مسافروں کولائسنس کاپرنٹ بھی موقع پر فراہم کردیا جائےگا۔ٹریفک کیاسک سے شہری لرنرلوکل و انٹرنیشنل لائسنس رینیو بھی کروا سکیں گے۔ٹریفک کیاسک میں 24گھنٹےمتعلقہ تمام آن لائن سہولیات بھی فراہم ہونگی ،ابتک شہر میں 2ٹریفک کیاسک کاآغاز افشاں چوک ،فورٹریس سٹیڈیم کردیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ شہر میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 10 کردی جائے گی۔اگلے مالی سال میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 100تک بڑھائی جائے گی۔ٹریفک کیاسک کی تنصیب کےلئے ایئرپورٹ حکام کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بٹگرام: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاضلع بٹگرام کے علاقہ نیل بند میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد کی لاشیں شملائی مندروالی کے مقام سے نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق 18 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کے مطابق نیل بند گاؤں ضلع بٹگرام اور مانسہرہ کی سرحد پر واقع ہے جہاں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ضلعی حکام کو موقع پر پہنچنے اور ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے بروقت ریسکیو آپریشن یقینی بنایا جائے، تمام وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے۔