پاکستان کی جوہری تنصیبات سے تابکاری کی خبریں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی یعنی آئی اےای اے نے بھارت کے حالیہ آپریشن سندور کے دوران فضائی حملوں کے بعد پاکستان کی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبروں کی باضابطہ تردید کی ہے۔
یہ دعوے، جو سوشل میڈیا اور بعض غیر ملکی میڈیا اداروں پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے ہیں، ان میں الزام لگایا گیا ہے کہ بھارتی میزائل نے پاکستان کے ضلع سرگودھا میں کیرانہ پہاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک تابکاری کا واقعہ پیش آیا تھا۔
لیکن آئی اے ای اے واضح کیا ہے کہ ان بھارتی دعوؤں کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ
آئی اے ای اے کے ترجمان فریڈرک ڈہل کا کہنا تھا کہ ان رپورٹس کا انہیں علم ہے، آئی اے ای اے کو دستیاب معلومات کی بنیاد پر، پاکستان میں کسی بھی جوہری تنصیب سے کوئی تابکاری کا اخراج یا اخراج نہیں ہوا۔
’اس بیان کا مقصد غلط معلومات کو دور کرنا ہے اور جوہری معاملات میں دونوں ممالک کی جانب سے پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کے مظاہرے کو نمایاں کرنا ہے۔‘
بھارتی دفاعی حکام نے آپریشن کے دوران کسی بھی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بھی تردید کی ہے، ڈائریکٹر جنرل آف ایئر آپریشنز ایئر مارشل اے کے بھارتی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی فضائیہ نے کیرانہ پہاڑیوں یا پاکستان میں کسی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت، جہالت اور لاعلمی کا مظاہرہ قرار
انہوں نے ریمارکس دیے کہ ان کی فورس نے کیرانہ پہاڑیوں کو ہٹ نہیں کیا، بھارتی وزارت خارجہ نے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائیاں روایتی اہداف تک محدود تھیں اور ان میں جوہری مقامات شامل نہیں تھے۔
بھارت اور پاکستان دونوں 1988 کے ایک معاہدے کے پابند ہیں جس کے تحت مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر زور دیتے ہوئے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت ہے۔
آئی اے ای اے کی جانب سے یہ حالیہ وضاحت بھارت کی جانب سے غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کی غرض سے جاری کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی اے ای اے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی تابکاری جوہری تنصیبات سرگودھا کیرانہ مسلح افواج.