کراچی، اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں کیوں پھنسی، ایس ایچ او عہدے سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
شاہ لطیف ٹاؤں تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا، جس کے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب سندھ کی ایک اہم شخصیت اندرون سندھ سے کراچی آ رہی تھی کہ شاہ لطیف ٹاؤں تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا، جس کے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔ گاڑی ٹریفک جام میں پھنسنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ایس ایچ او شاہ لطیف آمین کھوسہ کو عہدے سے ہٹا دیا اور سب انسپکٹر صدرالدین میرانی کو ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن تعینات کر دیا۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس ایچ او شاہ لطیف گاڑی ٹریفک جام میں سندھ کی
پڑھیں:
برطانیہ سے چوری ہونے والی رینج روور کراچی میں برآمد، یہ سب کیسے ہوا؟
برطانیہ سے چوری کی گئی مہنگی گاڑی رینج روور کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ گاڑی کی برآمدگی کے لیے انٹرپول نے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ گاڑی 22 نومبر 2022 کو انگلینڈ سے چوری ہوئی تھی۔ خط کے مطابق گاڑی کا ٹریکر کراچی میں لوکیشن دکھا رہا ہے۔ انٹرپول کا خط گزشتہ روز موصول ہوا ہے، اور مزید تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اور جلد ہی گاڑی بھی برآمد کرلی جائے گی۔
گاڑی کی برآمدگی کے لیے برطانوی حکام نے انٹرپول کے ذریعے سندھ پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ گاڑی کی برآمدگی میں مدد کے لیے برطانوی پولیس کی درخواست پر انٹرپول مانچسٹر نے سندھ پولیس کو خط لکھا، جو کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کراچی ساؤتھ اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو بھیجا گیا۔
مزید پڑھیں: اربوں روپے کی منشیات اسمگلنگ میں ملوث بھارتی تاجر کیخلاف انٹرپول حرکت میں آگئی
خط میں لکھا گیا ہے کہ سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ گاڑی میں ٹریکر نصب تھا اور وہ لیڈز تک ٹریس ہوئی، جہاں سے چوری ہوئی۔
خط میں درخواست کی گئی ہے کہ گاڑی کی برآمدگی کے لیے یو کے پولیس کی مدد کی جائے۔ گاڑی کی مکمل تفصیلات انٹرپول ایس ایم وی ڈیٹا بیس پر بھی موجود ہیں۔ 11 فروری 2025 کو گاڑی کی لوکیشن صدر ٹاؤن، اعظم بستی، کورنگی سروس روڈ میں آئی تھی۔
پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاش جاری ہے۔ تلاش سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ابھی صرف لوکیشن بتائی گئی ہے، وہاں تلاش جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔ اگر گاڑی اور اسے لانے والے مل جاتے ہیں تو تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرپول برطانیہ رینج روور کراچی