کراچی؛ اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنسنے کا معاملہ، ایس ایچ او عہدے سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی:
سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب صوبے سندھ کی ایک اہم شخصیت اندرون سندھ سے کراچی آرہی تھی کہ شاہ لطیف ٹاؤں تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا جس کے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔
گاڑی ٹریفک جام میں پھنسے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔
ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ایس ایچ او شاہ لطیف آمین کھوسہ کو عہدے سے ہٹا دیا اور سب انسپکٹر صدرالدین میرانی کو ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن تعینات کر دیا۔
اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک جام میں اہم شخصیت
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سبی ملک کا گرم ترین شہر بن گیا، جہاں 47 ڈگری کی گرمی 51 ڈگری محسوس کی گئی۔
نواب شاہ، دادو اور سکھر میں 45 ڈگری کی گرمی 50، بہاولپور میں 42 ڈگری کی گرمی 49، ملتان میں 41 ڈگری کی گرمی 48، تربت میں 42 ڈگری کی گرمی 47، حیدرآباد اور فیصل آباد میں 41 ڈگری کی گرمی 45 محسوس کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 39 ڈگری کی گرمی 44 محسوس کی گئی لاہور میں 38 ڈگری کی گرمی 41 اور کراچی میں 36 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی۔
بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کراچی سے ایک ہزار کلومیٹر دور ہے۔
پاکستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں، سسٹم بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کم زور ہونا شروع ہوجائے گا۔