فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی پر خوشی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء) بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح اور پاک افواج کی شاندار کارکردگی پر فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مقررین نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی کو قومی غیرت، عسکری حکمتِ عملی اور مضبوط قیادت کی علامت قرار دیا۔
چئیرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے پوری قوم کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کو نہ صرف مؤثر اور بھرپور جواب دیا بلکہ عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا ہے۔ آج ہر محبِ وطن پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ مسلم لیگ (ن) فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر نے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاہمارے شاہینوں نے جو جرات، مہارت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ نہ صرف ہماری عسکری صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ ہماری خودداری اور اصول پسندی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔(جاری ہے)
اسی طرح وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابقہ کوآرڈینیٹر اور فرانس میں متحرک کشمیری رہنما نعیم چوہدری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر آزمائش میں اپنی فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ باوقار اور پرامن مذاکرات میں ہے۔ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے حکومت پاکستان ، ہماری افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک کی سالمیت کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ان کا کہناتھا کہ دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ہر نازک موقع پر ریاست پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
دبئی ائیر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے بالکل قریب کھڑے رہے جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔فضا مسلسل رنگا رنگ کرتبوں سے گونجتی رہی، جب مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے انتہائی مہارت سے فلائنگ ڈسپلے پیش کیے۔شرکا نے اونچی پروازوں، تیز رفتاری کے مظاہروں اور فارمیٹ میں کی گئی فضائی مظاہرے کو بے حد سراہا۔پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر اس بار بھی سب کی آنکھوں کا مرکز رہا۔ رواں برس ماہ مئی کے معرکے میں پاکستانی فضائیہ کے کامیابی کو دبئی ائیر شو میں بھی محسوس کیا جارہا ہے بلکہ متعدد ملکی اور غیر ملکی شرکا سبزہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کو دیکھ کر خوب تصاویر بنواتے ہوئے نظر آئے۔اس کے ساتھ پاکستانی پائلٹس کی صلاحتیوں کا اعتراف کے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیے۔پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے، پاکستانی پائلٹس کے شاندار مہارت پر شرکا نے خوب داد دی۔پانچ روزہ ائیر شو میں عالمی سطح پر نئے دفاعی معاہدوں، ٹیکنالوجی لانچز اور روزانہ کی فلائنگ ڈسپلے جاری رہیں گے۔