اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے201یونٹس پر اضافی بل کے معاملے پرشکایات کانوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے پروٹیکٹڈصارفین کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق 201یونٹ استعمال پر صارفین 6ماہ تک پروٹیکٹڈکیٹگری سے نکل جاتے ہیں،پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6ماہ تک تقریباً 5ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی ملاقات ہوئی. جس میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، معاون خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ترک وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، وزیر اعظم نے ملاقات میں ترک صدر رجب طیب اردوان کیلئے تہنیتی پیغام دیا۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، پولیس کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے اہم امور پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا، وزیرِ اعظم نے استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات میں سہولت کاری میں کردار ادا کرنے پر ترکیہ کی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ترک وزیر داخلہ نے ان کی اور ترک وفد کی بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے وزیراعظم کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس کے اشتراک اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں تمام مساجد کا ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
  • شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ
  • بجلی کے بل کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کیماڑی میں ہٹس مسمار، ڈی سی کی بغیر نوٹس کارروائی
  • وزیراعظم کا 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اسپیکر ایاز صادق کو اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ
  • کمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ک
  • 3 مزید بجلی گھروں کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ
  • بلاول کو وزیراعظم بنانے کیلئے 27ویں ترمیم کا سودا کیا جا رہا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  • پنجاب: 500 کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • حکومت عدالتی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے آئینی ترمیم پر غور کر رہی ہے، عطا اللہ تارڑ