یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے۔اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے۔یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں.

بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔ڈاکٹر رینا کیونکا نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جبکہ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ Nadra.cardcentre.co.uk سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔

حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، تارکین وطن کو یہاں معلومات دینے سے نقصان ہو سکتا ہے، نادرا نے تحقیقات اور کارروائی کیلئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فش ہاربر کو یورپی یونین کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا آغاز
  • اسرائیل کیخلاف عملی کارروائی ہونی چاہیئے محض مذمت کافی نہیں، جوزپ بورل
  • اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری
  • عوام ہوشیار! نادرا کی جعلی ویب سائٹ پکڑی گئی
  • صدر زرداری کو 4ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد پیش
  • صدر مملکت کو 4 ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد سفارت پیش
  • خاندان کا ادارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیوں؟
  • پاشاگل کے 23ویں یوم شہادت پر تقریب کا انعقاد
  • پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (عزیزیہ) میں یادگار ری یونین تقریب
  • بزنس مین چوہدری بشیرکی کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات