2025-08-16@12:03:55 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«اور بٹگرام»:
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 ) خیبر پختونخوا میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 307 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور دو بچہ شامل ہے رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 74 گھر وں کو نقصان پہنچا جس میں 63 گھروں کو جزوی اور 11 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں.(جاری ہے) یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات،...
بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق،پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ، اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ، بونیر میں ایمر جنسی نافذ بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاںتیز، فرنٹیئر کور نے متاثرین کیلئے راشن، ادویہ، خیمے اور ضروری سامان پہنچایا،پاک فوج کی ٹیموں کے آتے ہی پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوگئے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی، ڈی سی بونیر نے سیلابی ریلوں میں بہہ کر210 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ،صوبے میں مجموعی اموات 118 تک جاپہنچی ہیں۔ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق بادل پھٹنے کے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف حادثات 43 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،کئی لاپتہ ہیں، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور...
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے روانگی کے دوران لاپتا ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر مختلف متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر آخری بار ضلع مہمند کے قریب ریڈار پر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فضائی اور زمینی ٹیمیں علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کو بھی مدد کے لیے طلب کر...
ویب ڈیسک : خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے (کے پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور1 بچہ شامل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 30 گھروں کو نقصان پہنچا، 25 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 5 گھر...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ضلع بٹگرام کے علاقہ نیل بند میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد کی لاشیں شملائی مندروالی کے مقام سے نکال لی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 18 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کے مطابق نیل بند گاؤں ضلع بٹگرام اور مانسہرہ کی سرحد پر واقع ہے جہاں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں کے باعث 5 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔ مانسہرہ: بسیاں میں کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 افراد جاں بحق، 1زخمیریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص...
اسلام آباد کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی گدھے کے گوشت کی برآمدگی نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ صوبے کے پسماندہ ضلع بٹگرام میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کا گوشت برآمد کیا، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے مقامی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے سپلائی کیا جانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر اہم تفصیلات سامنے آگئیں انتظامیہ کے مطابق ایک شہری کی خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول کو فوری ایکشن کی ہدایت کی۔ اختر رسول نے کوزہ بانڈہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں سے ذبح کیا گیا گدھا اور اس...
بٹگرام: جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں مولانا فضل الرحمان کا شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ غلط اور یکطرفہ ہے، اس فیصلے سے قبائل ناراض ہیں، آ ج آپ پچھتا رہے ہیں کہ فیصلہ غلط ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے الیکشن دھاندلی زدہ ہیں ، انہیں تسلیم نہیں کرتے، دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں پر گلہ نہ کیا جائے، جے یو آئی نے نہ اُس حکومت کو چلنے دیا نہ اِس حکومت کو چلنے دیں گے۔...
خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی،اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ تحصیل آلائی کو...
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، بٹگرام، ضلع کرم اور اورکزئی میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، بٹگرام، ضلع کرم اور اورکزئی میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، صوابی، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرک، خیبر، لکی اور مردان، میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتتہ روز سیدو شریف میں 7، بالاکوٹ میں 11 اور کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ...
بٹگرام کی بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپنے 15 سالہ بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست کردی، خاتون نے آئی جی پنجاب، وزارت داخلہ اور دیگر حکام سے استدعا کی اس کے پانچ ماہ سے لاپتہ بیٹے صدام کو بازیاب کرایا جائے۔ بیوہ خاتون نے پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ ان کا بیٹا صدام یکم دسمبر 2024 کو راولپنڈی کے ایک ہوٹل سے لاپتا ہوا تھا۔ خاتوں کا کہنا تھا کہ 25 جنوری کو نیوتھانہ راولپنڈی میں گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا تاہم اب تک مقدمے کے حوالے سے کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔ صدام کی والدہ نے کہا کہ وہ ہوٹل کے آس پاس بچے کی تلاش کیلئے گئی تو ہوٹل مالک...
رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی، عدالت کے حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں جرگہ داروں سمیت 8 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بٹگرام میں 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو والدین کے گھر میں گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی، عدالت کے حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں جرگہ داروں سمیت 8 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بٹل شارکہ کے رہائشی محمد صادق...
مقامی پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے اور بٹگرام پولیس نے علاقہ ٹکری چھم سیداں کا کنٹرول بھی سنبھال کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقہ ٹکری چھم سیداں میں زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ شاہ، شہزاد شاہ، مظفر شاہ اور انور علی شاہ شامل ہیں،...
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقہ ٹکری چھم سیداں میں زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کےمطابق جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ شاہ، شہزاد شاہ، مظفر شاہ اور انور علی شاہ شامل ہیں، مقتولین ضیاء اللہ شاہ، شہزاد اور مظفر شاہ آپس میں باپ، بیٹا اور بھائی ہیں جب کہ دوسرے گروپ کی طرف سے جھگڑے کے دوران انور علی شاہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ہے،...
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے چھم سیدان ٹکری میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔ تصادم میں ایک ہی خاندان کے شہزاد باجی، ان کا بیٹا ضیااللہ شاہ اور بھائی مضرب شاہ جب کہ مخالف فریق سے...
ٹنڈوجام بلدیاتی ترقیاتی کاموں کا چیئرمین اکبر علی ٹگراور کونسلر جائزہ لے ر ہے ہیں
خیبرپختونخوا میں بٹگرام ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا ثبوت بن گیا۔ 11 سال بعد بھی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ غیر فعال، عوام بجلی سے محروم۔ 11 سال قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بٹگرام میں مختلف ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کا افتتاح کیا گیا تھا، جن میں 2 علاقوں بٹہ موڑی اور شنگرئی میں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کے 200 یونٹ تک کا بل حکومت دے گی، یہ رعایت کس کے لیے ہے؟ اس منصوبے کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے پاور پلانٹ کے ذریعے علاقے میں سستی بجلی کی فراہمی کے بلند دعوے اور وعدے کیے گئے تھے۔ تاہم ایک...
لاہور: پاکستان کے بھارت کے مابین تناؤ اور کشیدہ تعلقات کے دوران دونوں ملکوں کے طلباء کی بنائی گئیں پینٹگز پر مشتمل 13 ویں پاک انڈیا امن کلینڈر کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ پینٹنگز کے علاوہ، امن کیلنڈر میں امن اور بقائے باہمی کے مقصد کی حمایت کرنے والی ممتاز شخصیات کے پیغامات بھی شامل ہیں۔ پاک بھارت امن کلینڈر 2025 کا اجرا گزشتہ روز بھارتی شہر گڑگاؤں میں کیا گیا تاہم منتظمین کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں پاکستان میں بھی امن کلینڈر کے اجرا کی تقریب ہوگی۔ پاک بھارت امن کلینڈر کا اجرا کرنے والی غیرسرکاری تنظیم آغاز دوستی کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق امن کلینڈر کے اجرا کے موقع...