امریکا: مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے جبکہ حکام نے زخمیوں میں 5 افراد کی حالت کو تشویشناک قرار دیدیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 2جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس چیف نے بتایا کہ ہجوم میں اچانک ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
امریکا میں شٹ ڈاؤن ، 40 ہزار سے زاید افراد بے روزگار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-08-22
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہوگئے ، فوجی اور سیکورٹی اہلکار بغیر تنخواہ کے فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن کے باعث سرکاری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ فوجی اور سیکورٹی اہلکار بغیر تنخواہ کے فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں سرکاری ادارے جزوی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جس سے عوامی سطح پر بے چینی اور احتجاج میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے 26 ارب ڈالرز کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور کانگریس کے درمیان مالی معاملات پر اتفاق رائے نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں امریکا کو سنگین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری ہے جبکہ سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے درمیان اخراجات بل پر ڈیڈلاک بدستور برقرار ہے۔جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس ہوا مگر سرکاری تعطیل کے باعث ووٹنگ نہ ہو سکی، سینیٹ لیڈر جان تھون نے کہا کہ ویک اینڈ پر ووٹنگ کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حکومت کا شٹ ڈاؤن اگلے ہفتے تک جاری رہے گا۔