خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، بٹگرام، ضلع کرم اور اورکزئی میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، بٹگرام، ضلع کرم اور اورکزئی میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، مہمند، باجوڑ، صوابی، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، ہنگو، کرک، خیبر، لکی اور مردان، میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتتہ روز سیدو شریف میں 7، بالاکوٹ میں 11 اور کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پشاور میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 39، بنوں میں 36، پاراچنار میں 32، چترال میں 31، دیر میں 29، کالام میں 22 اور مالم جبہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بارش کا امکان کا امکان ہے
پڑھیں:
سکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 بچے زخمی ہوگئے
پشاور(نیوز ڈیسک) اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 بچے زخمی ہوگئے
خیبر پختونخوا کےضلع بٹگرام میں پیرہاڑی کوزہ بانڈہ سےشہر آنے والی اسکول وین پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کےضلع بٹگرام میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور سمیت پانچ بچے شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا،پولیس کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقع ڈرائیور سے درینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔