آئندہ 24 گھنٹوں میں پاکستان کے موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات،گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، مری، گلیات اور گجرات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز نوشہرہ، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہوئی۔ بالاکوٹ میں 11 ملی میٹر، سیدو شریف میں 7 ملی میٹر اور کاکول میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ اور دیر میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔