ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کےبعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ مختلف مقامات پردرخت گرگئے۔ لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی، مری میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علاقوں میں کے ساتھ
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود، چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود، کہیں کہیں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان، مگر کہاں؟
گزشتہ 24 گھنٹے میں زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
زیادہ بارش (ملی میٹر): لاہور سٹی 23، لاہور ایئرپورٹ 07، راولپنڈی شمس آباد 12، اٹک 09، اسلام آباد زیرو پوائنٹ 03، جہلم 03، گجرات 02، راولاکوٹ 01۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
نوکنڈی، دالبندین 44°C، چلاس 43°C، بھکر، سبی، بونجی، دادو 42°C۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تیز ہواؤں اور گرج چمک شدید حبس موسم گرم ہلکی بارش کا امکان