ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے. پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
(جاری ہے)
اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے دیر، کوہستان، سوات، کوٹلی، مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. دوسری جانب شہر قائد میں مطلع ابر آلود اور سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہیں ہو سکی محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم مرطوب موسم کے باعث شہریوں کو زیادہ گرمی کا احساس ہو رہا ہے. محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 28.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مرطوب موسم کے پیش نظر زیادہ پانی استعمال کریں، دھوپ سے بچا ﺅکریں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر تیز محکمہ موسمیات کا امکان ملک کے
پڑھیں:
لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کے باوجود حبس برقرار
لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کے باوجود حبس برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔آج صبح سویرے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت چند مقامات پر بوندا باندی بھی متوقع ہے، شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب تربیلا اور کالا باغ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔