وفاقی کابینہ میں رد و بدل جبکہ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزی ڈیسک)ناقص کاکردگی پر وفاقی کابینہ میں رد وبدل کا فیصلہ ۔چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان، ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ چار نئے وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ایم این اے چوہدری نصیراحمد عباس سدھو کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ زیر غور ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزرا کو ناقص کاکردگی کی بنیاد پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعظم کچھ وزرا کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں جس کے باعث یہ ردوبدل کرنے کا فیصلہ سامنے آیاہے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئر ہیڈ کوارٹر میں اپنے پائلٹس کے ہاتھوں دھلائی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید دو مقدمات کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔
مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔