Express News:
2025-05-13@18:22:41 GMT

ناقص پرفارمنس کے باوجود عاقب جاوید کو نیا عہدہ مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ہیڈکوچ کے اعلان کے ساتھ عبوری کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سابق کرکٹر عاقب جاوید کو بھی نئے عہدے سے نواز دیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سابق کرکٹر و عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس سینٹر تعینات کرنے پر انہیں خوش آمدید کہا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مائیک ہیسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ بننے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا

واضح رہے کہ عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں انہیں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز کے ٹور میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عاقب جاوید کو

پڑھیں:

جاوید آفریدی کا پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے کا اعلان

---فائل فوٹو 

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جاوید آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے پاک فوج کی بہادری اور بےمثال صلاحیتوں کی تعریف کی۔ 

انہوں نے لکھا، ’اپنی بہادر فوج کے اعزاز میں زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 ملین کا اعلان کرنے  پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ خودمختاری کے دفاع میں ان کی ہمت اور قربانی نے ہم سب کو متاثر کیا ہے‘۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی میزائل حملوں کے نتیجے میں دفاعی کارروائی کے دوران ناصرف بھرپور جواب دیا تھا بلکہ جواب کارروائی یعنی ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کرتے ہوئے ان کی متعدد بیسز بھی تباہ کردی تھیں۔

واضح رہے کہ اب بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف بھی کر لیا۔

انڈین ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی سے انڈین صحافی نے سوال کیا، ’کیا ہم اس حوالے سے اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ ہم نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں؟‘ 

بھارت کا رافیل طیارے گرائے جانے کا اعتراف، حالت جنگ میں ہیں، نقصانات حصہ ہوتے ہیں، انڈین ایئر مارشل

کراچی بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی نے پاکستان کے...

صحافی نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے کہ رافیل طیارے گرائے گئے ہیں، کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم حالت میں جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصانات ہوتے ہیں، اس وقت میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ ہم لڑائی کی حالت میں ہیں، اگر میں نے تبصرہ کیا تو اس سے دشمن کا فائدہ ہوگا۔

بھارتی ایئر مارشل نے مزید کہا کہ ہم انہیں اس وقت کوئی فائدہ نہیں دینا چاہتے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں 18 اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے و تقرریاں
  • وفاقی کابینہ میں رد و بدل جبکہ چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان
  • قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا
  • ہیڈ کوچ سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید کو کونسی نئی ذمہ داری مل گئی؟
  • جاوید آفریدی کا پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے کا اعلان
  • آئی پی ایل دوبارہ شروع ہوئی تو بھی آسٹریلوی کرکٹرز نہیں آئیں گے
  • آئی پی ایل انتظامیہ پی ایس ایل کی کاپی کرنے لگی
  • پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
  • ناقص ٹرانسمیشن نظام سے بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا اضافی بوجھ