لاہور:

پاکستان کے بھارت کے مابین تناؤ اور کشیدہ تعلقات کے دوران دونوں ملکوں کے طلباء کی بنائی گئیں پینٹگز پر مشتمل 13 ویں پاک انڈیا امن کلینڈر کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

پینٹنگز کے علاوہ، امن کیلنڈر میں امن اور بقائے باہمی کے مقصد کی حمایت کرنے والی ممتاز شخصیات کے پیغامات بھی شامل ہیں۔

پاک بھارت امن کلینڈر 2025 کا اجرا گزشتہ روز بھارتی شہر گڑگاؤں میں کیا گیا تاہم منتظمین کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں پاکستان میں بھی امن کلینڈر کے اجرا کی تقریب ہوگی۔

پاک بھارت امن کلینڈر کا اجرا کرنے والی غیرسرکاری تنظیم آغاز دوستی کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق امن کلینڈر کے اجرا کے موقع پر ’’پرامن بقائے باہمی کی امیدوں کا اشتراک ‘‘ کے موضوع پر مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر اے۔ انملائی (سماجی کارکن، ڈائریکٹر نیشنل گاندھی میوزیم)، راکیش کھتری (ماحولیاتی کارکن، ’’نیسٹ مین آف انڈیا‘‘ کے نام سے معروف) اور امیت کپور (صدر آئی ڈبلیو ایس انڈیا) مقررین تھے۔

مباحثے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی آصف محمود نے ورچوئل شرکت کی۔ اس پروگرام میں کئی فنکاروں، سماجی کارکنوں، نوجوانوں نے شرکت کی جو اس اقدام کی حمایت میں جمع ہوئے تاکہ برصغیر کا مستقبل مزید پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔ کئی ایسے طلباء جو مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے تھے، بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

آغاز دوستی کی کنونیر ڈاکٹر دیویکا متل نے کہا کہ ’’معصوم اور غیرسیاسی ذہن کی پینٹنگز والا کیلنڈر ہمیں خطے میں امن، دوستی اور بھائی چارے کا فروغ کتنا ضروری ہے۔ یہ کیلنڈر امن اور دوستی کے مشترکہ خوابوں کا مجموعہ ہے۔ یہ ایک ایسی امید کی نمائندگی کرتا ہے جو ہم جیسے لوگوں کے درمیان ہے، عادات اور جدوجہد میں۔ ہر نئے مہینے کے آغاز پر صفحہ پلٹنے سے امید دوبارہ زندہ ہوگی۔

 ڈاکٹر اے انملائی نے لوگوں کے درمیان تعلقات کے ذریعے امن قائم کرنے کی اہمیت اور ضرورت پر بات کی۔ انہوں نے زور دیا کہ گاندھی کے عدم تشدد، معافی اور غور و فکر کے راستے کسی بھی جگہ امن قائم کرنے کے عمل میں اہم ہیں۔

راکیش کھتری نے کہا کہ ماحول ہر کسی کو سرحدوں کے پار جوڑتا ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے قدرت کی آزادی، دریاؤں، پہاڑوں، پرندوں کی آزادی کا موازنہ انسانی بنائی ہوئی مختلف شناختوں اور سرحدوں کی پابندیوں سے کیا۔ انہوں نے اپنے چڑیا کے تحفظ کے پروگرام پر پاکستانی عوام کی جانب سے ملنے والے ردعمل کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے اسکولوں اور طلباء کو ماحول دوست مواد سے گھونسلے بنانے کا طریقہ سکھایا ہے۔

آئی ڈبلیو ایس انڈیا کے صدر امیت کپور نے سرحد پار کے فنکاروں اور فن کے طلباء کے ساتھ اپنی بات چیت کے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ایسے تخلیقی کاموں میں شامل کیا جانا چاہیے جہاں وہ اپنے خالص خیالات کو مختلف پینٹنگز میں ڈال سکیں۔ یہ پینٹنگز جذبات، خواب اور امیدیں ہیں جو اشارہ کرتی ہیں کہ مستقبل کیسا ہونا چاہیے۔

لاہور کے صحافی آصف محمود نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن قائم کرنے کی مستقل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے طلبا نے جس طرح اپنے جذبات اور خیالات کو رنگوں کے ذریعے کینوَس پر اتارا ہے اس پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

آغاز دوستی کے کوآرڈنیٹر نتن مٹو نے کہا کہ ہمارا مقصد اسکول کے طلباء کے ساتھ کام کرنا ہے کیونکہ وہ مستقبل کے ذمہ دار شہری ہیں اور ان کا مستقبل نفرت سے پاک، تشدد سے پاک اور جنگ سے پاک ہونا چاہیے۔ جب طلباء کوئی فن تخلیق کرتے ہیں، تو وہ اپنے جذبات، اپنے خیالات اور اپنے خوابوں کو پیش کرتے ہیں۔ جب ہم ان فنون کو کیلنڈر میں دیکھتے ہیں، تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمیں ان طلباء سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل امن کلینڈر نے کہا کہ کے طلباء انہوں نے کا اجرا

پڑھیں:

کیا کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروایا ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

اداکارہ اور ماڈل کومل میر جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز "مس ویٹ پاکستان" سے کیا، ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں شامل ہیں۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔

تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے۔ انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے خوارک میں اضافہ کر کے قدرتی طور پر 6 کلو وزن بڑھایا ہے، جو زیادہ تر ان کے چہرے پر ظاہر ہوا۔

کومل نے بتایا کہ انہیں ایک فلم آفر ہوئی تھی جس کیلئے انہیں بتایا گیا کہ بڑی اسکرین پر بہتر دکھنے کے لیے صحت مند نظر آنا ضروری ہے ورنہ وہ اسکرین پر چھوٹی نظر آئیں گی، اس لیے انہوں نے خوراک میں بہتری کی زیادہ کھانا شروع کیا اور فطری طور پر وزن بڑھایا۔

کومل نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے چہرے پر فلرز کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب خود کو زیادہ خوبصورت اور صحت مند محسوس کرتی ہیں اور دوسروں کی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزار رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی، عظمی بخاری
  • بھارت میں جبری مذہبی تبدیلیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے گروپ پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ
  • پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا، شفقت علی خان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
  • ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • کیا کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروایا ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا