امریکی شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
مونٹگمری (الاباما): امریکا میں ایک اور فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک 43 سالہ خاتون اور 17 سالہ لڑکا شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب دو جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد تکرار جھگڑے میں بدل گئی، جس کے فوراً بعد متعدد افراد نے ہتھیار نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس چیف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہجوم میں کسی ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے نے پورے علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔