بھارت میں ’آئی لَو محمدﷺ‘ مہم کے بعد مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
بھارت میں مسلمانوں کی جانب سے شروع کی گئی ’آئی لَو محمد ﷺ‘ مہم کے بعد بریلی سمیت مختلف شہروں میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 12 ربیع الاول کو کانپور میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے دوران مسلمانوں نے ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کا بینر آویزاں کیا، جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے واقعے کے کئی روز بعد 20 مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
پولیس کی کارروائی اور مسلمانوں کی گرفتاریوں کے بعد پورے بھارت میں غم و غصہ پھیل گیا اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
رائے بریلی میں بھی ’آئی لَو محمد ﷺ‘ ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا جو اعلیٰ حضرت درگاہ اور اتحادِ ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا خان کی رہائش گاہ کے باہر نکالی گئی۔ تاہم پولیس نے ریلی پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔
پولیس نے 24 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مولانا توقیر رضا خان، ان کے معاونین اور دیگر کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے گرفتار اور نامزد افراد کی جائیدادیں مسمار کرنا بھی شروع کردی ہیں۔
بریلی میں مولانا توقیر رضا خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹر نفیس کے دو بینکوئٹ ہال اور ’رضا پیلس‘ نامی عمارت کو مسمار کردیا گیا، جبکہ پیلی بھیت میں مولانا توقیر رضا کے ایک اور معاون کے مکان کو سیل کردیا گیا ہے، جسے ممکنہ طور پر کل منہدم کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مولانا توقیر رضا پولیس نے
پڑھیں:
عمران کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، متعددکارکن زیر حراست
بانی پی ٹی آئی سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی،مظاہرین کومنتشر کرنے کی کوشش ناکام
دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈائون ،پولیس نے مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں
پاکستان تحریک انصاف کے بانیچیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب ان کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔پولیس کریک ڈائون کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔